Thursday, February 5, 2026
Google search engine
الرئيسيةاعلاناتفردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر کی طرف سے ایک اہم پروگرام...

فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر کی طرف سے ایک اہم پروگرام کے انعقاد کا اعلان

اطلاعاً عرض ہے کہ مؤرخہ 25/شعبان المعظم 1440ھ مطابق یکم مئی 2019 ء بروز بدھ بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے نو ( 9:30 ) بجے ، فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن ، فردوس نگر ، ہیبلے ، بھٹکل کی طرف سے آمد رمضان المبارک کی مناسبت سے ” استقبال رمضان المبارک ” کے عنوان پر ایک اہم پروگرام ، محترم جناب سراج الدین بن علی ابو ، صدر فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر و سماجی کارکن ، کی زیر صدارت بمقام احاطہ مسجد فردوس ، فردوس نگر تینگن گنڈی ، منعقد کیا گیا ہے . جس کے مہمانان خصوصی محترم جناب مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی ، صدر جمعیت الحفاظ بھٹکل ، أمام و خطیب مخدومیہ جامع مسجد مخدوم کالونی بھٹکل و استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل . محترم جناب مولانا عبدالعليم خطیبی ندوی ، استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل اور محترم جناب مولانا محمد سعود بنگالی ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی ، صدر مجلس علماء تینگن گنڈی اور نائب صدر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی ہوں گے .

لہٰذا تمام حضرات سے پر خلوص درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما کر علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہوتے ہوئے عنداللہ مأجور ہوں .

والسلام

صدر و سکریٹری

فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر ہیبلے بھٹکل

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات