سن 2018 عیسوی کےسلطان یوتھ کلب ٹرافی ہینی کاگل کمٹہ کی چیمپئن ٹیم

1
1661

مؤرخہ 26/ اپریل سن 2018 عیسوی بروز جمعرات ٹھیک صبح ساڑھے نو بجے ہینی،کاگل کے اردو اسکول گراونڈ میں ایک والی بال ٹورنامنٹ اگر گون سے لیکر تینگن گنڈی تک کے ناخدا انیس (19)سالہ عمر کےکھلاڑیوں کےمابین سلطان یوتھ کلب ہینی کاگل ،کمٹہ کی طرف سےمنعقد کیا گیا جس کا آغاز داود راجہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

یہ ٹورنامنٹ سابقہ ٹورنامنٹوں سے اس حیثیت سے ممتاز رہا کہ اسمیں صرف قوم ناخدا کےانیس سال تک کے نوجوانوں کو ہی کھیلنے کا موقعہ دیا گیا تھا ۔

اس ٹورنامنٹ میں اول مقام تینگن گنڈی کی بسم اللہ والی بال ٹیم نے۔دوم مقام آرگنائزرٹیم سلطان یوتھ کلب ہینی کمٹہ نےاور سوم مقام ہبن گری،کاگل ، کمٹہ نے حاصل کیا ۔

امژو زون ٹیم مذکورہ دوم وسوم مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےخصوصی طور پربسم اللہ والی بال ٹیم تینگن گنڈی کو سن 2018 عیسوی کےسلطان یوتھ کلب ٹرافی ہینی کاگل کمٹہ کی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں کھیل کے میدانوں میں مزید ترقی عطا فرمائےاور انھیں اپنے کھیلوں میں اسلامی نقطہ نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے کھیلوں کواسلامی دائرہ میں رہ کر کھیلنےکی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

1 تبصرہ

  1. Sports sangati deeni kaam bhi kerlar sokkat hoil. Allah tumla nek hidayat dewnde and kamyabi naseeb kerunde….. Aameen

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here