اطلاعاً عرض ہے کہ مؤرخہ 25/شعبان المعظم 1440ھ مطابق یکم مئی 2019 ء بروز بدھ بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے نو ( 9:30 ) بجے ، فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن ، فردوس نگر ، ہیبلے ، بھٹکل کی طرف سے آمد رمضان المبارک کی مناسبت سے ” استقبال رمضان المبارک ” کے عنوان پر ایک اہم پروگرام ، محترم جناب سراج الدین بن علی ابو ، صدر فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر و سماجی کارکن ، کی زیر صدارت بمقام احاطہ مسجد فردوس ، فردوس نگر تینگن گنڈی ، منعقد کیا گیا ہے . جس کے مہمانان خصوصی محترم جناب مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی ، صدر جمعیت الحفاظ بھٹکل ، أمام و خطیب مخدومیہ جامع مسجد مخدوم کالونی بھٹکل و استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل . محترم جناب مولانا عبدالعليم خطیبی ندوی ، استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل اور محترم جناب مولانا محمد سعود بنگالی ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی ، صدر مجلس علماء تینگن گنڈی اور نائب صدر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی ہوں گے .
لہٰذا تمام حضرات سے پر خلوص درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما کر علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہوتے ہوئے عنداللہ مأجور ہوں .
والسلام
صدر و سکریٹری
فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر ہیبلے بھٹکل