مؤرخہ 22/جنوری بروز سنیچر ٹھیک رات دس ( 10:00PM ) بجے بمقام الصدر ، أبوظبی ، ناخدا مسلم جماعت أبوظبی کی سالانہ میٹنگ منعقد ہوئی.
نششت کا آغاز حافظ عبدالستار ملا کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس میں سالانہ حساب کتاب پیش کیا گیا اور اسے منظور بھی کیا گیا . بعدازاں سنہ 2022 ء کی ایک سالہ میعاد کے لئے نئی کیمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا .
صدر : ارشاد بن حسن عثمانی
نائب صدر : مولانا عبدالقادر باقوی
سیکریٹری : مشتاق بوٹلیر
خزانچی : عبدالستار ملا
اس نشست کی خوش آئند بات یہ تھی کہ اس میں چار نئے ممبران کو بھی شامل کیا گیا اور اسی طرح کل ممبران کی تعداد اٹھارہ بن گئی جن میں عہدیداران بھی شامل ہیں . باقی ماندہ ممبران کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں .
حسین ملا
عزیر بن أحمد بنگالی
خلیل الرحمان بھنڈی
ریاض بن حسن بنگالی
طالب علی بن شبیر ڈانگی
الیاس بن حسن بنگالی
امداد اللہ بن جعفر بنگالی
نجم الدین بن احمد بنگالی
حافظ انصار بن أحمد رحمان
یوسف ملا
شہباز ملا
ہدایت اللہ کالو
عاقب کمپا
عبدالودود بڈو
ناخدا مسلم جماعت ابو ظبی سبھی ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کا بھی جو اس نشست میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے غیر حاضر رہے اور سبھوں سے اس بات کی توقع رکھتی ہے کہ وہ کیمیٹی کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرتے ہوئے کمیٹی ہذا سے منسلک رہیں گے .
صدر وسیکریٹری این ایم جے ابو ظبی