المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور کے زیر اہتمام سمر کلاسس کے امتحانات کا انعقاد

    0
    1002

    رپورٹر : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری ، رکن المبرہ

     مؤرخہ 13/محرم الحرام 1443 ھ مطابق 22/ اگست 2021 ء بروز اتوار بمقام جماعت المسلمین جامع مسجد فاطمہ محمد سعید کیسرکوڈی شیرور ، سمر کلاسس کے امتحانات کی پہلی نشست قائم کی گئی ، جس میں عصری اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا .

    ہر سال کی طرح امسال سنہ 2021 ء میں بھی سمر کلاسس کے لئے اساتذہ اور تعلیم کا نظم و نسق کیا گیا تھا اور اس کے لئے کیسرکوڈی اور مارکٹ شیرور سے کل چھ مساجد کا انتخاب کیا گیا تھا مگر سابقہ دو سالوں میں حالات کورونا کے پیش نظر گھروں میں ہی تعلیم دلا کر آن لائن امتحانات لئے گئے تھے . لیکن الحمدللہ امسال مساجد میں ممتحنین کی نگرانی میں لئے گئے .

    واضح رہے کہ سابقہ کورس کی طرح امسال کا کورس بھی چالیس (40) یوم کا ہی تھا . مگر حالات کے پیش نظر اس کی تیاری کے لئے مزید دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی مگر افسوس صد افسوس! امسال شرکاء امتحانات کی تعداد گذشتہ سالوں کے بمقابلہ بالکل ہی کم رہی . لہذا والدین کو اس ناحیہ سے فکر مند ہونے کی اشد ضرورت ہے .

    اس کورس کو عصری اسکولوں کے درجات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامی نہج پر پہلی تا دسویں تک کے طلباء کے لئے دس کتابوں کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جس کی ترتیب میں جمعیت المبرہ نے اپنا اہم رول ادا کیا ہے .

    طلبہ کے امتحانات کے لئے شیرور کے علماء کے ساتھ ساتھ اطراف و اکناف کے علماء کو بھی مدعو کیا جاتا رہا ہے مگر حالات کی سنگینی اور کورونا کی وجہ سے حکومتی تدابیر کے مدنظر امسال جمعیت نے اس بات کا فیصلہ لیا کہ سال گذشتہ کی طرح امسال بھی علماء المبرہ ہی یہ ذمہ اٹھائیں گے ، لہٰذا درج ذیل ممتحنین کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی جن کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں .

    1) محترم جناب حافظ محمد علی صاحب ، رکن المبرہ

    2) محترم جناب مولانا خواجہ صاحب ندوی ، ممبر المبرہ

    3) محترم جناب مولانا موسی صاحب ندوی ، رکن المبرہ

    4) محترم جناب مولانا مفتی محمد ثاقب صاحب ندوی ، سکریٹری المبرہ

    5) محترم جناب مولانا محمد علی صاحب شہور بھومبا ، رکن ألمبرہ

    مذکورہ علماء کرام نے درج ذیل مساجد کی منعقدہ نشستوں میں ممتحنین کی حیثیت سے اپنی اپنی ذمہ داریاں بحسن وخوبی نبھائیں .

    جامع مسجد فاطمہ محمد سعید کیسر کوڈی شیرور

    جماعت المسلمین جمعہ مسجد عبد اللہ طلائی شیرور

    جامع مسجد خدیجۃ الکبری

    جماعت المسلمین جامع مسجد فیض کیسر کوڈی

    واضح رہے کہ جامع مسجد فاطمہ محمد سعید سے منسلک جملہ انتیس (29) طلباء ، اور جماعت المسلمین جامع مسجد الہاشمی ، جماعت المسلمین جامع مسجد بلال اور جماعت المسلمین جمعہ مسجد عبد اللہ طلائی سے منسلک جملہ تیس (30) طلباء نے حصہ لیا. اسی طرح پہلی اور دوسری نشست کے شرکاء امتحانات کی کل تعداد انسٹھ (59) رہی . جب کہ سابقہ سالوں میں یہ تعداد لگ بھگ دیڑھ سو کے قریب ہوا کرتی تھی. مگر افسوس کہ امسال یہ تعداد نصف سے بھی زیادہ گھٹ گئی ہے جس سے اس بات کا بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ والدین اس تعلق سے زیادہ فکر مند نہیں ہیں اور نسل فکر آخرت سے غافل ہے . اگر یہی صورت حال رہی تو جدید نسل کا اپنے دین و ایمان پر باقی رہنا بہت مشکل ہو جائے گا .

    لہذا ضرورت ہے کہ بچوں کے ایمان و عقیدہ کی فکریں کی جائیں اور ان کے مستقبل کو دینی بنیادوں پر کامیاب و کامران کرانے کی کوششیں کی جائیں .

    کچھ ألمبرہ کے بارے میں

    جمعیت ألمبرہ شیرور پیمانہ پر اپنے اغراض و مقاصد کی تحت ملت کی فکر میں کوشاں و سرگرم عمل ہے اور وقتاً فوقتاً مختلف دینی میدانوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ، من جملہ ان میں سے ایک خدمت عصری اسکولوں کے اول تا دہم تک کے کلاسس کے لئے سمر کلاسس کی کتابیں تیار کرنا بھی ہے جن سے الحمد للہ کافی طلباء فیض اٹھا چکے ہیں .

    امید کہ قارئین کرام بھی اپنی اولاد کو اس نصاب سے بھر پور استفادہ کرنے کی ترغیب دیں گے اور اہلیان المبرہ کو عند اللہ مأجور فرمائیں گے .

    والسلام

    منجانب : المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم ، شیرور .

    اظہارخیال کریں

    Please enter your comment!
    Please enter your name here