انڈین نوائط فورم کے ” روز گار میلہ ” میں ناخدا برادری کے دس افراد کو ملی کامیابی

0
1571

مؤرخہ 27/اپریل 2019 ء بروز سنیچر ، بمقام خوشحال ہال نوائط کالونی بھٹکل صبح دس ( 10:00 ) تا شام ساڑھے چھ ( 6:30 ) بجے کے درمیانی اوقات میں ، INF یعنی انڈین نوائط فورم بھٹکل کی جانب سے ایک Job Fair یعنی روز گار میلہ منعقد کیا گیا تھا. جس کا مقصد بھٹکل و اطراف بھٹکل کے بے روزگار تاجروں کے لئے تجارتی مواقع فراہم کرنا تھا کیونکہ حالیہ دنوں میں بھٹکل کے گلف میں مقیم خصوصاً سعودیہ عربیہ کے بہت سارے تاجر حضرات وہاں کے تجارتی ناساز گار حالات کی وجہ سے اپنے وطن لوٹ چکے تھے .

لہٰذا یہ اور ان جیسے بھٹکل و اطراف بھٹکل کے تاجر اور تجارتی میدان میں ملازمت کرنے والے تعلیم یافتہ حضرات کو تجارتی مواقع اور اس سے متعلق تجارتی ملازمتیں فراہم کرنے کی غرض سے اس ” روز گار میلہ ” کا انعقاد کیا گیا تھا .

اس میں جنوبی ہند کی قوم ناخدا کے شیرور اور تینگن گنڈی کے کل دس افراد نے اپنے نام درج کروائے تھے . الحمد للہ ، اللہ کے فضل و کرم سے کل دس کے دس نے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی جو قوم کے لئے تجارتی میدان میں ایک خوش کن خبر ہے .

واضح رہے کہ ان دس افراد میں سے کسی نے سیلز میں تو کسی نے اکاؤنٹنٹ میں اور کسی نے فائر سیفٹی میں تو کسی نے سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کے لئے اپنے نام کا اندراج کروایا تھا . الحمد للہ ہر ایک کو ان کے رجسٹریشن کے مطابق ہی Job یعنی ملازمت ملی ہے .

امژو زون تیم ہر ایک کو ان کے اس اقدام اور اس میں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انڈین نوائط فورم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے کہ جس کے طفیل انھیں یہ موقعہ فراہم ہوا ، خصوصاً کناچور میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ( Kanachur institute of medical science and research ) کے شعبہ ” ہسپتال مینجمنٹ ” سے فراغت پانے والے جناب مصعب خورسے ساکن شیرور کو اپنے فیلڈ یعنی میدان میں بحیثیت HR Officer یعنی ہیومن ریزورس آفسر کی ملازمت ملنے پر ، جو قوم کے طلباء کی ہر میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال ہے .

اللہ سے دعا ہے کہ وہ قوم کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے اور اپنی کرم نوازیوں اور عنایتوں و نوازشوں کا سلسلہ تا دیر قائم و دائم رکھے اور قوم کو اس پر شکر گذاری کی توفیق عطا فرمائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here