دنیا میں بہت کم کتابیں ایسی ہیں جن پر قرآن حکیم کی طرح مختلف پہلوؤں سے کام کیاگیا ہو۔اس پرمختلف ناحیوں اور گوشوں سے ہر دور میں نت نئے طریقوں سے کام ہوتا رہا ہے اور ہوتا رہے گا کیونکہ یہ الہامی کتابوں میں آخری الہامی کتاب ہے جو رہتی دنیا تک کے انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل کی گئی ہے۔لہذا اسکےموجودہ ا دوار کے تقاضوں کے تحت انکی تکمیل کے لئے کام کیا جانا ایک فطری بات ہے۔
امسال سن 2018 عیسوی میں قوم ناخدا کے مولوی ثاقب ندوی نے ایک خاص نہج پر قرآن کریم کی لفظی آیات متشابہات کے مختلف اجزاءکو ابواب کی ترتیب پرہر باب کو اپنےایک خاص موضوع کے تحت ایک منفرد انداز میں کتابی شکل میں جمع کرنے کی ایک ایسی مستحسن کوشش کی ہےجو خود اپنی مثال آپ ہے۔اس سے حفاظ کرام کولفظی آیات متشابہات کے حفظ میں کافی مدد ملے گی۔اور وہ تلاوت کے دوران التباس آیات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے میں اس سے تعاون حاصل کر سکیں گے۔لہذا اسکی اپنی الگ نوعیت کی افادیت کے پیش نظراس کتاب کا ہر حافظ قرآن کے پاس ہونا فائدہ سے خالی نہ ہوگا۔خصوصاًقوم ناخدا کے حفاظ کرام کے لئے یہ ایک انمول تحفہ ہے۔
اس کتاب کے مؤلف مولوی ثاقب بن حسین ندوی نے اس کا نام موضوع بحث کی مناسبت سے ‘‘ المتشابہات القرانیۃ ’’ رکھا ہے۔یہ کتاب عربی میں لکھی گئی ہے جو کہ اس کے نام ہی سے ظاہر ہے ۔اسکا اندازبیاں نہایت ہی آسان اور سادہ ہے ۔لہذا اس سے غیر عربی دان حفاظ بھی بآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جیسے کہ اینڈرائڈ موبائل سے ہر کوئی بآسانی فائدہ اٹھاتا ہے۔
موصوف کے گھرانے کے کل نو افراد میں سے چھ حفاظ ہیں الحمدللہ حفاظ میں والدین تین بہنیں اور موصوف بھی شامل ہیں
واضح رہے کہ موصوف کی والدہ جنوبی ہند کی قوم ناخدا کی سب سے پہلی حافظہ اور قوم ناخدا کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل کی سب سے پہلے تکمیلِ حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرنے والی طالبہ ہے۔
امژو زون ٹیم موصوف کو انکی عربی زبان میں قرآن پاک کے ضمن میں کی جانے والی خدمت کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ تعالی سے دعا کرتی ہے کہ وہ انھيں مزید خدمت کی توفيق عطا فرمائے اور ان سے قوم ناخدا کا نام روشن کرے ۔آمین ۔
Masha Allah. Allah tumla aainda aisos kamyabi naseeb kerunde ani tumhi nakhuda quamasa naw buland kera. Maji nek khwahishat hamesha rhawteel.