ناخدا جماعت المسلمین تینگن گنڈی دبئ کی سالانہ میٹنگ مؤرخہ 4/رجب المرجب 1441 ھ مطابق 28/فروری 2020 ء بروز جمعہ بعد نماز جمعہ بمقام جمیرا نمبر پانچ منعقد کی گئی ۔
میٹنگ کا آغاز جناب حافظ حماد بن شبیر ڈانگی کی تلاوت کلام پاک اور حبیب الرحمان ملا کی نعت پاک سے ، صلاح الدین ابو کی نظامت میں ہوا .
بعد ازاں سابق سکریٹری جناب انیس الرحمان بن عبدالقادر صاحب ڈانگی نے جماعت کی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ اور جماعت کا سالانہ حساب ممبران کے سامنے پیش کیا تو ممبران نے اسے منظور کیا . اور سابقہ کمیٹی کو سبکدوش کیا .
اس کے بعد نئی کمیٹی کی تشکیل پر کافی بحث و مباحثہ کے بعد بذریعہ ووٹنگ درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ۔
صدر : جناب صلاح الدین بن علی ابو
نائب صدر : جناب صبغۃ اللہ بن اسماعیل ڈانگی
جنرل سکریٹری : جناب انیس الرحمان بن حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی
سکریٹری : جناب اشتیاق.بن ابراہیم صاحب عثمانی
خازن : جناب تاج الدین بن محمد حنیف ڈانگی
نائب خازن : جناب حفظ الرحمان بن حافظ عبد القادر صاحب ڈانگی
محاسب : جناب فاروق بن حسین صاحب ڈانگی
نائب محاسب : جناب حبیب الرحمان بن موسیٰ ملا .
اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام ممبران کے لئے طعام کے انتظام کے ساتھ کچھ انعامات بھی رکھے گئے تھے ۔ لہذا ہر شریک میٹنگ ممبر کو ایک ایک ٹوکن دیا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات جیتنے والےحافظ حماد بن حافظ شبیر ڈانگی ، انیس الرحمان بن حافظ عبدالقادر ڈانگی ، عبدالعليم بن سلیمان ڈانگی ، عبدالواحد بن ابراہیم عثمانی ، اسماعیل فراس اور امتیاز گوا کو انعامات تقسیم کئے گئے اور صدر صاحب کی اجازت سے نشست برخواست ہوگئی ۔
چونک اسی دن کمٹہ کی بہت معروف و مشہور شخصیت جناب ابو صالح صاحب ملا کا انتقال بھی ہوگیا تھا لہذا ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء میٹنگ نے جناب مولانا ابراہیم صاحب فردوس نگر تینگن گنڈی کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھی .
اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے جمیع اعمال صالحہ کو شرف قبولیت بخشے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے . آمین .
Masha allah