فردوس نگر تینگن گنڈی ، بھٹکل میں ناخدا پیمانہ پر ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد

2
1924

اطلاعاّ عرض ہے کہ انشاء اللہ مؤرخہ 20/دسمبر 2018 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک نو (9:00) بجے بمقام دیاب گارڈن فردوس نگر ، فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس نگر ، تینگن گنڈی ، بھٹکل کی طرف سے ناخدا پیمانہ پر ایک انڈر 20 والی بال ٹورنامنٹ شیرور تا کمٹہ کی ناخدا ٹیموں کے مابین منعقد کیا جا رہا ہے .

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ٹورنامنٹ سے قبل اسی دن بعد نماز عصر ٹھیک ساڑھے چار (4:30) بجے بمقام دیاب گارڈن فردوس نگر منعقد کی جائے گی .

لہٰذا سبھی شائقین سے افتتاحی تقریب میں وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست ہے اور ساتھ ساتھ بعد نماز عشاء ٹھیک نو (9:00) بجے ٹورنامنٹ گاہ میں پہونچ کر کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرکے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کی بھی درخواست ہے .

تنبیہ : تازہ ترین اطلاع کے مطابق فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن ، فردوس نگر تینگن گنڈی نے مؤرخہ 20 /دسمبر 2018 ء کا طے شدہ صرف بعد نماز عصر کا افتتاحی پروگرام بعض أہم أعذار کی بنا پر مؤخر کرکے اسی دن بعد نماز عشاء رکھا ہے .

والسلام
صدر و سکریٹری فردوس ویلفیئر ایسوسی ایشن . فردوس نگر ، تینگن گنڈی

2 تبصرے

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here