نہایت خوشی و مسرت کے ساتھ اطلاعاً عرض ہے کہ انشاء اللہ مؤرخہ 28/اگست 2021 ء بروز سنیچر بعد نماز عشاء سوا نو بجے ( 9:15pm ) بمقام جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد، العطار اسپورٹس سینٹر عطار محلہ تینگن گنڈی کے زیر اہتمام طلباء کے روشن مستقبل اور ان کی صحیح تعلیمی رہنمائی کے لئے ایک پروگرام بعنوان ” تعلیمی رہنمائی و تقسیم انعامات ” کے عنوان پر ایک اہم پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ، جس میں طلباء کی تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ سنہ 2020 تا 2021 میں کامیاب ہونے والے تینگن گنڈی تا فردوس نگر کے تمام ممتاز طلباء و طالبات کے مابین انعامات تقسیم کئے جائیں گے .
اس پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا عبدالباری دامداابو ندوی ( استاد بانی لٹل پرل اسلامک اسکول بھٹکل ) اور جناب امجد ابو
( استاد گورنمنٹ ہائی اسکول ، جامعہ آباد ) ہوں گے .
لہذا جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے جملہ مساجد اور مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے تمام عہدیداران و اراکین سے درخواست ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرما کر طلباء کی ہمت افزائی فرمائیں اور ہمیں شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں ۔
والسلام
سیکرٹری العطار اسپورٹس سینٹر