فردوس نگر تینگن گنڈی میں ایک نوجوان خاتون کا دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال

1
1456

نہایت افسوس کےساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مؤرخہ 19/رمضان المبارک 1439 ھ مطابق 4/جون 2018ء بروز پیر فجر سے تقریباً دو گھنٹے قبل جناب محمد میراں بن احمد بنگالی کی تقریبًا پینتیس سالہ زوجہ محترمہ مرحومہ حوا بنت احمد مختیصر ساکنہ فردوس نگر تینگن گنڈی بھٹکل کا آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے ۔میت خاوند کے گھر فردوس نگر میں ہے ۔
مرحومہ نے اپنے پیچھے تین بیٹے چھوڑے جن میں سب سے بڑے امسال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے اپنی عالمیت سے فراغت حاصل کرچکے تھے اور بقیہ دو عصری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مولانا محمد صادق اکرمی ندوی بھٹکلی کی امامت میں محتاط اندازہ کے مطابق تقریباً ساڑھے چار سو لوگوں نے جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کالونی میں ادا کی اور تدفین مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے قبرستان میں تقریباً دوپہر کے دو بجے کی گئی.

اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ۔اہل خانہ اور جملہ متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔آمین ۔

1 تبصرہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here