مؤرخہ 4/جون 2021 ء بروز جمعہ جامع مسجد الہاشمی ناخدا محلہ شیرور کے صدر باتیا اسحاق صاحب دل کا دورہ پڑنے سے اپنے گھر ہی میں انتقال کر گئے . إنا لله وإنا إليه راجعون .
موصوف کی عمر محتاط اندازہ کے مطابق پچہتر سال کے لگ بھگ تھی باوجود اس کے آپ جماعت کے کاموں میں ہمیشہ سرگرم رہتے. جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ناخدا محلہ شیرور میں نماز کے لئے عورتوں کا ایک بڑا ہال تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے لئے موصوف نے بہت کوششیں کی ہیں اور اس سلسلہ میں بیرون ملک دبئی کا دورہ بھی کیا ہے . موصوف کا شمار ایک دیندار شخصیت میں ہوتا ہے .
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے . ان کی شیرور کی سب سے بڑی جماعت کے لئے دی جانے والی جملہ قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے ، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے . آمین .