شیرور میں ایک منتخب قرآنی سورتوں کے مسابقہ کے انعقاد کا اعلان

1
1590

اطلاعاً عرض ہے کہ ألمبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور کے زیر اہتمام ، انشاء اللہ مؤرخہ 23/اکتوبر 2020 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر بمقام جمعہ مسجد عبداللہ طلائی شیرور ، قرآنی منتخب سورتوں کا ایک عظیم الشان مسابقہ حفظ ، عصری اسکولوں کے طلباء اور عوام کے مابین منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں حفظ قرآن کے چند ٹاپ مساہمین کے مابین فائنل مسابقہ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ المبرہ تنظیم شیرور کے زیر اہتمام منعقدہ امسال سنہ 2020 ء کے سمر کلاسس کے امتحانات میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے .

اس جلسہ کے مہمان خصوصی المبرہ تنظیم شیرور کے سرپرست اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد محترم جناب مولانا عبد الرب صاحب خطیبی ندوی، مدظلہ العالی ہوں گے

لہٰذا اہلیان شیرور سے اس نورانی محفل میں شرکت کی پر خلوص درخواست ہے.

والسلام

صدر و سکریٹری ألمبرہ تنظیم شیرور

1 تبصرہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here