اشرف بن حسين ڈونا ساکن ناخدا محلہ مرڈیشور گذشتہ گیارہ سالوں سے سعودیہ عربیہ میں برسرِ روز گار مقیم ہیں .
موصوف کی چند نمایاں صفات میں سے ایک صفت اپنے ہر کام کو شوق و لگن سے کرنے کی ہے . وہ گذشتہ چار سالوں سے سعودیہ کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی ” بسمہ اعمار ” ( BASMA EMMAR TRANSPORT COMPANY ) میں ملازمت کر رہے ہیں . ابتدا میں صرف موصوف ہی ہندوستانی ملازم تھے لیکن ابھی تقریباً دس ہندوستانی ملازمین اس کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں .
جب کمپنی اللہ کے فضل و کرم سے بتدریج ترقی کرنے لگی تو کمپنی کے مالکان ملازمین کی ہمت افزائی کرنے لگے اور ان کی بہترین کارکردگی پر کبھی انعامات سے تو کبھی سرٹیفیکیٹ سے نوازنے لگے .
الحمد للہ موصوف کو بھی اس کمپنی میں ان کی کمپنی کے لئے بہترین کارکردگی پر مؤرخہ 12/اکتوبر 2017 ء میں بیسٹ پرفارمنس Best performance کا پہلا انعام تین ہزار سعودی ریال کی شکل میں ملا تھا . جس نے موصوف کے حوصلوں کو مزید تقویت پہنچائی تو اس کے نتیجہ میں گذشتہ اسلامی سال سن 1440 ھ عمرہ و حج اور دیگر ٹرانسپورٹ سروسس کے لئے موصوف کی بہترین خدمات کا کمپنی کو اعتراف اور اطمینان ہونے پر بطور ہدیہِ تشکر و امتنان دوسرا انعام Best performance and service کی سرٹیفیکیٹ کی شکل میں کمپنی کے ہندوستانی دس آدمیوں میں صرف موصوف کو ملا ہے .
موصوف جس کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اس میں تقریباً ایک سو بسیں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی سواریاں ہیں ، لہٰذا کمپنی نے ٹرانسپورٹ کے دو شعبے بنائے ہیں ایک شیئرنگ ٹرانسپورٹ اور دوسرا اسپیشل ٹرانسپورٹ . ان دو شعبوں میں کمپنی کا اہم شعبہ اسپیشل ٹرانسپورٹ کا ہوتا ہے. اور موصوف اسی شعبہ میں ملازمت کرتے ہیں .
واضح رہے کہ موصوف کو یہ اعزازی و تشکری سرٹیفکیٹ مؤرخہ 13/ستمبر 2019 ء کو کمپنی کی پکنک کے موقعہ پر پکنک گاہ کی ایک اہم نششت میں دی گئی تھی .
یہ ایک ادنی مثال ہے کسی چیز میں شخصیت کے ارتقاء میں انسانی محنت اور شوق و لگن کا خاصہ دخل ہونے کی .
امژو زون ٹیم موصوف کو ان کی اس اعزازی و تشکری سرٹیفکیٹ پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ سے دعا کرتی ہے کہ وہ انھیں ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے . اور انھیں معتمرين و حجاج کرام کی خدمت کا جو موقعہ ملا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے . آمین .
Mai apne dil ki gahrayi se apne bhai ko mubarak bad pesh karta hun. Aap ne apne nakhuda biradari ka naam roshan kiya hai. Allah aap ko aisi mazeed kamyabiyan naseeb farmaye and aap ki duniya wa aakhirat kamyab ho …. aameen