انڈین آرمی ٹریننگ میں شمولیت سے قبل پینتالیس دنوں کی آرمی ٹریننگ کے لئے قوم ناخدا کے دو ہونہار طلباء کا انتخاب

1
1805

یہ ایک حقیقت ہے کہ جنوبی ہند کی قوم ناخدا کے لئے اکیسویں صدی عیسوی مختلف میدانوں میں کامیابی وترقی کی صدی ثابت ہو رہی ہے . ایک طرف اس نے بیسویں صدی عیسوی کے اواخر میں دینی تعلیم پر خاصی توجہ دے کر پوری برادری میں حفاظ اور علماء و فضلاء کی ایک جماعت تیار کی تو دوسری طرف دنیاوی زندگی کے نئے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے اکیسویں صدی کے اوائل میں اپنی توجہات زیادہ تر دنیوی تعلیم اور مختلف فنون میں دینے لگی .

منجملہ ان میں سے ایک ( NCC ) یعنی نیشنل کیڈٹ کورپس بھی ہے

الحمد للہ اس میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران قوم ناخدا کے دو ہونہار طلباء جناب ایمن بن عمر ڈانگی ایم کام فرسٹ ایئر اور جناب عبد المصور بن جعفر بڈو بی کام سکینڈ ایئر ساکنان عطار محلہ تینگن گنڈی نے حصہ لے کر اپنی ذاتی دلچسپی اور شوق و لگن کا ثبوت دیتے ہوئے ہندوستان کی آرمی ٹریننگ میں داخلہ سے قبل پینتالیس دنوں کی ٹریننگ کے انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے

اس ٹرائننگ کے لئے بھٹکل کے سات بیلگام کے تین اور بینگلور کے چار طلباء نے فارم پرُ کر کے اپنی نامزدگی کی تھی . الحمد للہ اس میں بھٹکل کے کل سات کے سات طلباء کو اجازت ملی جن میں سے دو قوم ناخدا کے تھے . موصوفان کا کہنا ہے کہ ہمیں بھٹکل کے انجمن آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج کے ابتدائی ایام ہی سے آرمی میں داخلہ کی خواہش تھی لہذا ہم نے NCC میں دلچسپی دکھائی اور اس کے ماتحت منعقد ہونے والے ٹریننگ کیمپوں میں حصہ لیتے رہے جس میں ہمیں مختلف فوجی افسران سے ملاقات اور اس تعلق سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کا موقعہ ملا .

اس کے بعد گذشتہ سال دسمبر 2018 ء میں انڈین گورنمنٹ کی طرف سے مائنیروٹیس یعنی کاسٹ وَن کے طلباء کے لئے کچھ اسکیموں کا اعلان ہوا جس میں ایک آرمی ٹریننگ کی اسکیم بھی تھی تو ہم نے آنلائن اس کے لئے بہت ساری دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواستیں بھیجیں تو امسال 2/فروری 2019 ء کو ہمیں ای میل موصول ہوئے جس میں ہم دونوں کو بیلگام یا بینگلور میں ابتدائی کارروائی کے لئے مدعو کیا گیا تھا . لہذا ہم اور بھٹکل کے اور دو طلباء اس کی تکمیل کے لئے 12/فروری 2019 ء کو بینگلور کے فوجی سینٹر ڈویژن 2 میں اور بقیہ سات میں سے تین بیلگام چلے گئے تاکہ آرمی ٹریننگ میں داخلہ سے قبل پینتالیس دنوں کی آرمی ٹریننگ میں داخلہ کی کاروائی مکمل کی جا سکے تو پہلے دن یعنی 12/فروری 2019 ء کو آرمی ٹریننگ میں داخلہ کا ٹیسٹ ہوا اور دوسرے دن یعنی 13/ فروری کو فزیکل ٹیسٹ ہوا . الحمد للہ اس میں بھٹکل کے کل چاروں کے چاروں طلباء کامیاب ہو گئے جن میں موصوفان بھی شامل تھے .

ان دونوں ٹیسٹوں میں کامیابی کے بعد ان کا انتخاب انڈین آرمی میں شمولیت سے قبل پینتالیس دنوں کی ٹریننگ کے لئے کیا گیا ہے جو 22/فروری 2019 ء سے شروع ہوگا .

واضح رہے کہ ان پینتالیس دنوں کی آرمی ٹرائننگ کے بعد موصوفان کو ایک سرٹیفکیٹ دی جائے گی جو انشاءاللہ انکی تعلیم کی تکمیل کے بعد ان کے لئے سرکاری ملازمت میں معین و مدد گار ثابت ہو گی .

موصوفان نے آئندہ ہونے والے انڈین آرمی ٹریننگ ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے ناخدا برادری کے لوگوں سے مخلصانہ دعاؤں کی درخواست کی ہے .

امژو زون ٹیم موصوفان کی ہمت اور اس نئے میدان میں کامیابی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ وہ موصوفان کو آئندہ کے مراحل میں بھی کامیابی سے ہمکنار کرتا رہے اور انھیں اس میدان میں قومی قیادت کی توفیق عطا فرمائے . آمین .

--Advertisement--

1 تبصرہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here