دھارواڑ یونیورسٹی کے ٹاپ10 طلباء میں انجمن کالج بھٹکل کے تین طلباء میں قوم ناخدا کا ایک طالب علم بھی شامل

1
1965

امسال 2018 عیسوی بھٹکل کے انجمن انسٹٹیوٹ آف مینیجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کالج بھٹکل کی ایک طالبہ محترمہ قرۃ العین بنت مشتاق احمد شیخ نےجہاں کرناٹکا یونیورسٹی دھاڑواڑکی پوری یونیورسٹی میں 91.74  فیصد سے پہلا رینک حاصل کیا ہے وہیں پر دو طلباءمحترم جناب محمد انظف بن الطاف گوہر دامودی نے  84.72 فیصدسے چھٹا رینک اور قوم ناخدا کےمحترم جناب محمد سلمان بن عبد الغنی پوتکارنے 83۰67 فیصد سے نواں رینک حاصل کرکے اپنی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 10 طلباء میں اپنے نام شامل کر لئے ہیں. اور پوری ریاست میں بھٹکل انجمن کالج کا نام روشن کیا ہے۔اورمحمد سلمان بن عبد الغنی پوتکار نےقوم ناخدا کے دھاڑواڑ یونیورسٹی کے ٹاپ 10 طلباء میں شامل ہونے والے پہلے طالب علم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

امژو زون ٹیم مذکورہ طالبہ سمیت دونوں طلباء کو انکی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعا گو ہے کہ وہ انھیں مزید علمی ترقی عطا فرما ئے۔اور ان سے قوم و ملت  کی خوب خدمت لے۔آمین۔

1 تبصرہ

  1. My heartful congratulations to both the students from our Nakhuda community for their great achievement. May Allah bless them with more success in days to come.

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here