امسال 2019 ء بھٹکل انجمن پی یو سی کالج بھٹکل سے آئی ٹی کوئز مقابلہ کے لئے پی یو سی فسٹ ایئر میں زیر تعلیم ، قوم ناخدا کے ایک ہونہار طالب علم ابو الخير بن عبدالمجيد بنگالی ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی نے اپنا نام درج کر لیا ہے اور اپنے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے حوصلوں کو تقویت پہنچاتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ ہماری قوم ، قوم ناخدا کے طلباء و طالبات اپنی ان تھک محنت و کاوشوں سے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ ہر میدان کو زیر کرنے کا اپنے اندر حوصلہ رکھتے ہوں .
موصوف نے امسال 2019 ء میں بھٹکل کے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں نجم اخوان گولڈ میڈل ایوارڈ حاصل کر کے قوم ناخدا کے سب سے پہلے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے طالب علم کا شرف حاصل کیا تھا. اسی طرح ان کے سگے چچا جناب ہارون رشید صاحب نے بھی ان سے چند سال قبل بھٹکل اینگلو اردو ہائی اسکول میں وقار اسلامیہ ایوارڈ حاصل کر کے قوم ناخدا کے سبب سے پہلے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے طالب علم کا اعزاز حاصل کیا تھا. ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء.
واضح رہے کہ آئی ٹی کوئز مقابلہ سب سے پہلے کالجوں اور دیہی علاقوں کے اسکولوں کے مابین منعقد کیا جاتا ہے جس کے لئے ہر تعلقہ کے کالجوں اور اسکولوں سے دو طلباء پر مشتمل صرف تین ٹیمیں منتخب کی جاتی ہیں. اس کے بعد جملہ تعلقات کی تمام ٹیموں سے صرف پچیس/25 ٹیمیں ڈسٹرکٹ پیمانہ پر مقابلہ کے لئے منتخب کی جاتی ہیں .
الحمد للہ امسال اسی مقابلہ میں قوم ناخدا کے ایک طالب علم انجمن پی یو سی کالج بھٹکل سے شرکت کر رہے ہیں .
لہٰذا جمیع ناخدا برادری سے ان کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے .
Allah ta’ala in bachchon ko mazeed kaamyabi se sarfaraz farmaye.