ناخدا برادری پیمانہ پر سنہ 2022 ء کے SSLC کے فائنل امتحانات کی ٹاپر طالبہ کا مختصراً تعارف

    0
    640

    مؤرخہ 22/مئی 2022 ء کو ملی اطلاع کے مطابق مطابق امسال سنہ 2022 ء کے SSLC کے فائنل امتحانات میں مزینہ رحمت بنت ظفر اللہ خورسے ساکنہ فردوس نگر ، تینگن گنڈی ، ہیبلے ، بھٹکل نے 95 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کر کے ناخدا برادری کی ٹاپر میں اپنا نام شامل کر لیا ہے ۔

    موصوفہ کی پیدائش شہر بھٹکل کی بستی فردوس نگر میں ہوئی ، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایل ، کے ، جی تا ساتویں جماعت انجمن آزاد پرائمری اسکول آزاد نگر بھٹکل میں حاصل کی . اس کے بعد ہائی اسکول کی تعلیم کے لئے انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی بھٹکل میں داخلہ لیا اور آٹھویں تا دسویں کی تعلیم وہیں پر مکمل کی ۔

    موصوفہ ماشااللہ ابتدائی تعلیم ہی سے نہایت ذہین اور قوی الحافظہ تھیں ، اس کے علاوہ اس کی تعلیم کے سلسلہ میں والدہ کی دعاؤوں اور خصوصی توجہات کا بھی عمل دخل رہا ہے .

    امتحانات کے مرحلہ میں ایک موڑ ایسا بھی آیا کہ انہیں کچھ مضامین کے لئے الگ سے ٹویشن کی ضرورت محسوس ہوئی لیکن قریب میں کوئی ٹیچر نہ ملنے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا پھر بھی اس نے اپنی امتیازی کامیابی کی کوشش جاری رکھی اور والدین کی خوشیوں میں اضافہ کی خاطر موبائل فون پر ان مضامین کو آنلائن سمجھنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں آج وہ اپنی اس امتیازی کامیابی کی حقدار بنی ہے ۔

    الحمد للہ موصوفہ کا تعلیمی تناسب ہر سال پچانوے (95) فیصد سے زائد ہی رہا ہے ، اس کے علاوہ بھی وہ اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں اور مختلف مسابقوں میں بحیثیت مساہمہ شریک ہوتی رہی ہیں جس کی مختلف اسانید موصوفہ کے پاس موجود ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ جس اسکول میں بھی داخلہ لیتی ہیں تو وہاں کے اساتذہ ومعلمات کی نور نظر بن جاتی ہے اور ہر ایک کی زبان پر اس کی ذہانت و سنجیدگی کے چرچے ہوا کرتے ہیں . ذالك فضل الله یؤتیه من یشاء .

    موصوفہ کے سرپرستان نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کی خواہش رکھنے والے والدین کو اپنا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے بچے بولنا شروع کریں تو سب سے پہلے انھیں کلمہ طیبہ اور قرآن کریم کی آیت کریمہ ” وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّہٗ شَرِيْكٌ فِىْ الْمُلْكِ وَلَمْ يكُنْ لَّهٗ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهٗ تَكْبِيْرًا ” پڑھنا سکھائیں اور اسكول ميں داخلہ سے قبل ان کو ہر مضامین کی بنیادی تعلیم مثلاً پڑھائی جانے والی زبانوں کے حروف تہجی اور حساب کے اعداد اور گنتی وغیرہ کی خوب مشق کرائیں ، انشاء اللہ اس سے آپ کے بچے شروع ہی سے بآسانی امتیازی کامیابی حاصل کرسکیں گے . اور ان کے اسکولی فارغ اوقات میں غیر ضروری گفتگو کے بجائے درجہ کے مختلف اسباق کو اس میں سمجھنے کی تعلیم دیں اور وقتاً فوقتاً ان سے اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ بھی کرتے رہا کریں کیونکہ وہ اسباق کی سمجھ میں نہ آنے والی چیزیں درجوں میں موجود اساتذۂ کرام سے پوچھ کر معلوم کر سکتے ہیں ، اور ساتھ ہی ساتھ ان کے دل ودماغ میں اس تصور کو آنے ہی نہ دیں کہ فلاں مضمون مشکل ہے بلکہ آپ انھیں یہ بات ذہن نشین کرائیں کہ آپ کو فلاں مضمون میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اللہ سے مدد طلب کرنے کی تعلیم دیں .

    اس موقعہ پر امژو زون ٹیم موصوفہ اور اس کے والدین کو دلی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ اسے مستقبل میں بھی اسی طرح کی امتیازی کامیابیوں سے ہمنکار کرتا رہے اور اسے نظر بد ، حاسدین کے حسد اور ہر اس شر سے محفوظ رکھے جسے خدا نے پیدا کیا ہے ۰ آمین یارب العالمین .

    اظہارخیال کریں

    Please enter your comment!
    Please enter your name here