امسال سن 2018 عیسوی کے فائنل امتحانات میں جنو بی ہند کی قوم ناخدا کے طلباء وطالبات کی عصری تعلیم میں بہترین کارکردگی کی چند جھلکیاں

1
2129

جیسا کہ آپ جانتے ہیں مؤرخہ 7/مئی 2018 ء بروز پیر کرناٹکا سکینڈری ایجو کیشن ایگزامنیشن بورڈ نے ایس۔ایس۔ایل۔سی کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ امسال سن 2018 عیسوی کے مذکورہ ایگزام میں قوم ناخدا کے بھی بہت سارے طلباء وطالبات شامل تھے ۔لہذا انکے بھی نتائج سامنے آئے جو اطمینان بخش اور ہمت وحوصلہ افزا تھے۔ مجموعی نتائج سے اس بات کا بحسن وخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قوم کی دنیوی تعلیم کا تناسب گذشتہ سالوں کے بمقابل کئی گناہ بڑھ چکا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بیسویں صدی عیسوی قوم ناخدا کے لئے تعلیمی بیداری کا ایک نیا پیغام لائے گی ۔
اور کیوں نہ ہو!الحمدللہ قوم ناخدا کی نئی نسل اپنے قومی فکر مند بزرگوں کی تمناؤں کو بروئے کار لانے کے لئے دنیوی ودینی تعلیم کے ہر شعبہ میں اتر چکی ہے ۔ اب ان کو ہمارے قوم کے لیڈران اور تعلیم یافتہ لوگوں کی دوررس نگاہوں کےساتھ تعلیمی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے قوم ناخدا کی ہر جماعت اپنی اپنی مساجد میں ایک ایک پروگرام منعقد کر کے ان طلباء اور چھوٹی طالبات کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کرے اور طلباء کے معیار کو تین حصوں میں منقسم کرے ۔ستر فیصد سے اوپر کے طلباء کو تیسرے طبقہ میں اور اسی فیصد سے اوپر والے طلباء کو دوسرے طبقہ میں اور نوے فیصد سے اوپر والے طلباء کو پہلے طبقہ میں شمار کر لے تو اس سے بآسانی بچوں کی ہمت افزائی کی جاسکتی ہے اور ہر جماعت سے منسلک اسپورٹس سینٹر اس پروگرام کو آرگنائز کرسکتے ہیں ۔ اللہ ہم سبھوں کو اپنے ہونہار طلباء اور مستقبل کے بننے والے قائدین کی ہمت افزائی کی توفیق عطا فرمائے تاکہ طلباء وطالبات کے دلوں کو تقویت پہونچے اور وہ مزید علمی میدان میں آگے بڑھ سکیں ۔آمین ۔
خلاصہ کلام یہ کہ مجموعی اعتبار سے سال رواں کے تعلیمی نتائج ہمت افزا اور اطمینان بخش رہے جس کااندازہ درج ذیل چند طلباء وطالبات کے نتائج سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔
مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک گورنمنٹ اردو ہائی اسکول جامعہ آباد بھٹکل کی طالبہ محترمہ گلناز بنت ارشاد ابو ساکنہ جامعہ آباد تینگن گنڈی بھٹکل نے جہاں امسال سن 2018 عیسوی کے ایس۔ایس۔ایل۔سی کے امتحانات میں 90۰88 فیصد سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ سطح پر اردو میڈیم میں پہلا مقام حاصل کیا ہے تو وہیں مذکورہ جماعت سے منسلک انجمن گرلز اردو ہائی اسکول بھٹکل کی طالبہ محترمہ سمیرہ بانو بنت ابراہیم نئے باغ ساکنہ تینگن گنڈی بھٹکل نے بھی امسال سن 2018 عیسوی میں ایس۔ایس۔ایل۔سی کے امتحانات میں 88۰96 فیصد سے اپنی بہترین کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ کے اردو میڈیم میں تعلقہ پیمانہ پر دوسرا مقام حاصل کرکے مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی اپنے اسکول ، والدین اور اپنے علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔
واضح رہے کہ موصوفہ سمرین بانو تعلیمی ایام کے دوران ہر سال امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتی رہی ہے اور مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے اسلامیات کے امتحانات میں ا نجمن گرلز اردو ہائی اسکول بھٹکل کے تین سالہ طالب علمی کے زمانہ میں دوگولڈ میڈل حاصل کرچکی ہے ۔ اسی طرح اسکولوں کے مابین ہونے والے آل انڈیا مسیج آف ہیومنٹی فورم بھٹکل یونٹ کے تحت منعقدہ مضمون نگاری مسابقہ میں ہونوریبل مینشن کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔ لہذا اسکی بہترین تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے الجامعہ اسپورٹس سینٹر نے اپنے سلور جوبلی پروگرام میں انعام سے بھی نوازا تھا آپ کا شمار بتول انجمن بھٹکل ایوارڈ کے حصول کےلئے منتخب شدہ طالبات میں سے ایک طالبہ میں ہوتا ہے

اسی طرح ناخدا جماعت المسلمین نیشنل کالونی مرڈیشور سے منسلک اقرا انگلش میڈیم اسکول مرڈیشور کے طالب علم محترم جناب اشکان بن محمد حسان بابو نے امسال سن 2018 عیسوی کے ایس ۔ ایس ایل ۔سی کے امتحانات میں 91۰84 فیصد سے کامیابی حاصل کرکے اپنے سرپرستان اساتذہ و اسکول سمیت ناخدا جماعت المسلمین مرڈیشور کا نام بھی روشن کیا ہے ۔

واضح رہے کہ امسال جس طرح قوم ناخدا کے طلباء وطالبات نے ایس۔ایس۔ایل۔سی کے امتحانات میں اپنی بہترین کارکردگی کا اظہار کیا اسی طرح پی۔یو ۔سی سکینڈ ائیر کے امتحانات میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دیا ۔

مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک جامعہ آباد میں مقیم انجمن آرٹس کامرس اینڈ سائنس کالج بھٹکل کے شعبہ سائنس کے طالب علم محترم جناب سیان بن محمد علی ابو نے 81۰33 فیصد سے اور انجمن پری کالج فور ہیومن بھٹکل کی دو طالبات محترمہ گلشن بنت الطاف ابو نے شعبہ آرٹس میں 85۰66 فیصد سے اور محترمہ آمنہ فرزین بنت سلیم الجی نے شعبہ کامرس میں 82۰83 فیصد سے پی۔یو۔سی سکینڈ ائیر کے سن 2018 عیسوی کے فائنل امتحانات میں فرسٹ گریڈ سمیت امتیازی کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول ، سرپرستان اور اپنے علاقوں سمیت مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کا نام روشن کیا ہے ۔

اسی طرح جماعت المسلمین ہینی، کمٹہ سے منسلک دوطالبات نے بھی اپنی بہترین کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئے باڈا پی۔یو۔سی کالج کمٹہ کی طالبہ محترمہ شیرین بنت احمد دمکار ساکنہ ہبن گیری ، ہینی کمٹہ نے پی۔ ی و۔سی سکینڈ ائیر کے شعبہ آرٹس کے سن 2018 عیسوی کے امتحانات میں 91۰5 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح مذکورہ جماعت سے منسلک داکٹر اے ۔وی بیلگا کالج کمٹہ کی پی ۔یو ۔سی سائنس سکینڈ ائیر کی طالبہ محترمہ ثنا فرحین بنت داؤد شیخ ساکنہ فردوس نگر تینگن گنڈی بھٹکل نے 91۰16 فیصد سے کامیابی حاصل کر تے ہوئے اپنے اپنے اسکولوں کی ٹاپ طالبات میں اپنا نام شامل کرلیا ہے ۔

1 تبصرہ

  1. Allah taala ka shukr wa ehsaan hai ke hamari bradari me taalim ki ahmiyat jaag rahi hai. Dua hai ke Allah taala hamare qaum ke bachon ko mazeed taleem muyassar ho aur woh kamyabi ki raah par gamzan hon.

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here