امسال سن 2018 عیسوی ڈاکٹر اے ۔ وی بالیگا کالج کمٹہ میں جماعت المسلمین ہینی ، کاگل ، کمٹہ سے منسلک قوم ناخدا کی پی ۔یو۔سی سائنس سکینڈ ائیر(PUC II Science) کی طالبہ ، ساکنہ فردوس نگر ، تینگن گنڈی ، بھٹکل محترمہ ثنا فرحین بنت داؤد شیخ نے 91۰16 فیصد سے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے اسکول کی ٹاپ طالبات میں اپنا نام شامل کرکے اپنے اسکول ، سرپرستان اور قوم ناخدا کا نام روشن کیا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل موصوفہ نے انجمن گرلز ہائی اسکول بھٹکل میں ایس ۔ایس۔ایل۔سی(S.S.L.C) کے امتحانات میں بھی 93 فیصد سے کامیابی حاصل کر کے ایک یادگار مثال پیش کی تھی
امژو زون ٹیم موصوفہ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے موصوفہ سمیت اسکے والدین ، اساتذہ اور اسکول کے جملہ ذمہ داران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعا گوہے کہ وہ اسے مزید علمی ترقی عطا فرما کر قوم وملت کی دینی ودنیوی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ۔
Mashallah Allah our taraqqi at a farmaye….aameen