آنلائن نعتیہ مسابقہ میں ناخدا برادری کے ایک مساہم نے اپنی خوش الحانی کا پیش کیا بہترین مظاہرہ

1
1589

مؤرخہ 13/شوال المکرم 1441ھ مطابق 5/جون 2020 ء بروز جمعہ بھٹکل کے خوش الحانوں کی ایک مشہور انجمن ” کہکشان ” کی جانب سے ادارہ ادب اطفال کی زیر سرپرستی ایک آن لائن نعتیہ مسابقہ کا انعقاد ہوا جس میں کاروار سے لیکر اڈپی تک کے مساہمین نے اپنی قسمت آزمائی .

اس مسابقہ میں تمام مساہمین کو علیا، وسطی اور سفلیٰ تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں کل 102 مساہمین نے شرکت کی تھی جن میں علیا میں دس/10 ، وسطیٰ میں تیالیس/43 اور سفلیٰ گروپ میں انچاس/49 مساہمین شریک ہوئے تھے .

الحمد للہ سفلیٰ گروپ کے ایک مساہم قوم ناخدا کے ایک بزنس مین جناب اکبر علی بن عبد الکریم بنگالی کے فرزند عبدالسميع بھی تھے جنھوں نے اس مسابقہ میں شرکت کر کے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے .

الحمد للہ ان کی نعت خوانی پر ججوں نے اپنے اجھے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں کہکشاں کی طرف سے مزید ٹریننگ کے لئے موقعہ فراہم کرانے کی بھرپور امید دلائی ہے .

امژو زون ٹیم اس مسابقہ میں ان کی نمایاں اور بہترین کارکردگی پر انھیں اور ان کے والدین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ سے دعا گو ہے کہ وہ انھیں اپنے فن میں مزید ترقی عطا فرمائے اور مستقبل میں انھیں قوم ناخدا کا ایک بہترین نعت خواں بنائے . آمین .

نعت سننے کے لئے کلک کریں

--Advertisement--

1 تبصرہ

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here