Monday, March 2, 2026
Google search engine
الرئيسيةخبریںعالمی خبریںایران سے رہائی پانے کے بعد دبئی میں مقیم اٹھارہ ماہیگیروں میں...

ایران سے رہائی پانے کے بعد دبئی میں مقیم اٹھارہ ماہیگیروں میں سے آخری دو کی وطن واپسی

مؤرخہ 12/فروری 2019 ء بروز منگل ایران سے رہا ہونے والے دبئی میں مقیم قوم ناخدا کے باقی ماندہ آخری دو ماہیگیر جناب مطلوب بن مخدوم سارنگ ساکن منکی اور ابراہیم بن احمد ہوڑیکر ساکن کیمانی آج دبئی سے دوپہر بارہ بجے کی فلائٹ سے روانہ روانہ ہو کر شام پانچ بجے مینگلور ایرپورٹ سے اپنے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں .

اس خبر سے انکے اہل خانہ اور ناخدا برادری میں خوشیوں کا ایک سماں بن گیا ہے .

واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے پہلے سات افراد پر مشتمل ایک قافلہ مؤرخہ 16/جنوری 2019 ء کو دبئی سے اپنے وطن واپس لوٹا تھا اس کے بعد ایک اور سات افراد پر مشتمل قافلہ مؤرخہ 20/جنوری 2019 ء بروز اتوار کو وطن واپس لوٹا تھا . اس کے بعد مؤرخہ 26 /جنوری 2019 ء کو مزید دو افراد وطن روانہ ہوئے تھے . جس طرح اس قبل روانہ ہونے والوں کو کینیرا مسلم خلیج کونسل کی طرف سے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کا انتظام کیا گیا تھا بالکل اسی طرح آج روانہ ہونے والے دونوں افراد کے لئے بھی ہوائی جہاز کے ٹکٹ عطا کئے گئے ہیں .

یہ انتظام ناخدا مسلم جماعت دبئی وابو ظبی کی کوششوں سے کینیرا مسلم خلیج کونسل کے توسط سے ہوا ہے .

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات