ناخدا برادری کی اب تک بیک وقت عمرہ کرنے والی خواتین کی تعداد کا سب سے بڑا ریکارڈ

0
1317

مؤرخہ 5/فروری 2019 ء کو شیرور کے معتمرين و معتمرات یعنی عازمات عمرہ کا قافلہ اپنے عمرہ کی ادائیگی کے بعد منگل کی شام کو شیرور ہائی اسکول گراؤنڈ میں پہونچا جہاں انکا استقبال شیرور کی مستورات نے بڑی ہی عقیدت کے ساتھ کیا.

یہ قافلہ شیرور سے عمرہ کے لئے مؤرخہ 21/جنوری 2019 ء کو روانہ ہو کر 22/جنوری 2019 ء کو مکہ پہونچا تھا اور 4/فروری کو مدینہ سے روانہ ہو کر 5/فروری 2019 ء کی شام کو اپنے وطن پہونچا تھا .

اس قافلہ کی چند امتیازی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ تھی کہ یہ قافلہ چالیس افراد پر مشتمل تھا لیکن اس میں زیادہ تر خواتین تھیں اور مردوں کی تعداد صرف سات تھی دو کمٹہ کے چار شیرور کے اور ایک مینگلور کا اور بقیہ 43/مستورات تھیں جن میں تیس سے زائد عورتیں قوم ناخدا کی تھیں اور ان میں بھی بیس سے زائد شیرور کی تھیں .

بتایا جارہا ہے کہ پوری ناخدا برادری میں بیک وقت عازمات عمرہ کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور اس شرف کو حاصل کرنے میں اہلیان شیرور نے سبقت کی ہے اور ناخدا برادری میں ایک نیا ریکارڈ شائقات عمرہ کا درج کروا کر برادری کی دیگر عورتوں کے لئے ایک مثالی نمونہ پیش کیا ہے .

الحمدللہ شیرور میں ہوائی جہاز کی ایجاد سے قبل بھی بھٹکل سے اکبری نامی بوٹ پر سب سے پہلے حج کو جانے کا اعزاز محترم جناب ابراہیم رحمان اور ان کے بعد ان کے فرزند عبدالقادر بن ابراہیم رحمان اور ان کی زوجہ محترمہ شریفہ بنت ابوبکر پری کو حاصل ہوا تھا .

واضح رہے کہ موصوف ناخدا محلہ شیرور کی جامع مسجد کے تقریباً 22/سال تک متولی تھے یہ وہی مسجد ہے جو بعد میں مسجد کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کی تکمیل کرنے والے دبئ کی ایک صاحب خیر شخصیت کی طرف منسوب کرتے ہوئے جامع مسجد الہاشمی کہلائی .

اتفاق سے اس قافلہ میں بھی عبدالقادر بن ابراہیم رحمان شیروری کے فرزند اور ناخدائی شاعر حبیب اللہ حبیب کی اہلیہ اور انکی سالیاں بھی تھییں . لہذا ان کی آمد کی مناسبت سے وہ بھی سعودیہ کے حدود سے عمرہ کے ارادہ سے وہاں پہونچے اور قافلہ کی روانگی تک اس کے ساتھ رہے اور ان کا خیال رکھتے رہے لہٰذا قافلہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ موصوف سعودیہ میں بہت سالوں سے برسر روزگار مقیم ہیں .

البتہ چند ایک کو مدینہ کی ہوا راس نہ آئی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوگئ تھی . الحمد للہ اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے .

امژو زون ٹیم اس بابرکت موقعہ کی مناسبت سے یہ دعا کرتی ہے کہ اللہ اس قافلہ کے تمام معتمرين و معتمرات کے عمرہ کو شرف قبولیت بخشے اور اس طرح کے مواقع بار بار لاتا رہے اور قوم کی آخرت کو سنوارتا رہے . آمین .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here