ناخدا مسلم کمیٹی دبئی کے فاؤنڈر ممبر جناب محمد علی ڈانگی کو خراج تحسین

0
1049

مرتب : مولانا عبدالقادر بن إسماعيل فیضان باقوی ، جامعہ آباد ، تینگن گنڈی ، بھٹکل ، امام و خطیب جامع مسجد محمد عشیر علی سلیمان المزروعی ، ابو ظبی ، متحدہ عرب امارات

صدر و سیکریٹری اور جمیع عہدیداران و اراکینِ ناخدا جماعت المسلمین ابو ظبی کی جانب سے ، دبئی ناخدا مسلم جماعت کے قدیم تر ممبر جناب محمد علی بن یوسف ڈانگی کے لئے خراج تحسین .

مؤرخہ 19/ذوالقعدہ 1441 ھ مطابق 10/جولائی 2020 ء بروز جمعہ جب اچانک یہ خبر سنی ک محترم محمد علی صاحب ڈانگی مدظلہ اپنی ایک طویل عمر امارات میں گذار کر ہم تمام امارات میں مقیم لوگوں کو اپنی علالت کے پیش نظر اپنی اصلی سوندھی سوندھی مٹی کی طرف روانہ ہونے کے لئے رخت سفر باندھ رہے ہیں تو کانوں پر یقین نہیں آیا ، سچ مانو تو ایسا محسوس ہوا جیسے سینہ پر ایک بھاری بھرکم چٹان سی آ گری ہو ، آنکھیں آب دیدہ سی ہونے لگیں ، پچھلے 21 سالوں سے زیادہ کا پورا زمانہ ایک فلم کی طرح ذہن میں گردش کرنے لگا خصوصاً سنہ 1999 ء اور 2020 ء کا وہ زمانہ جس کے دوران کام کے سلسلہ میں ، میں کافی پریشان تھا ویسے بھی محترم اور ہمارا رشتہ بہت ہی قریب کا ہے میں ان کا ماموں زاد ہوں ، لیکن ملازمت ملنے سے پہلے اس سلسلہ میں جب بھی میں دبئی اور شارجہ میں ہوتا تو دبئی میں بہت سارے ایام اپنی پھوپی زاد بھائی کے یہاں گذارنے کا موقعہ ملتا ، اس دوران جس بڑی محبت خلوص اور اپنائیت کے ساتھ انھوں نے مجھے اپنے گھر میں کھلایا پلایا ، اچھی اچھی باتیں کہیں اور ہر وقت بابا کہہ کر میرے ساتھ بھائی کا سا معاملہ کیا ، میں اس احسان کو کبھی بھی اپنی زندگی میں بھلا نہیں سکتا ، آپ نے مجھے سرمئی مچھلی وغیرہ کے بڑے بڑے انڈے فرائی کرکے بڑی محبت سے ایک طویل عرصہ تک کھلائے ہیں ، کیا یہ زمانہ دوبارہ لوٹ سکتا ہے ؟ ہماری پر خلوص دعائیں ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں باری تعالیٰ آپ کو اس احسان کا پورا پورا بدلہ عطا فرمائے ، آمین .

جناب محمد علی صاحب ڈانگی جس وقت روز گار کے سلسلہ میں سنہ 1982 ء یا 1983 ء میں امارات آئے تو اس وقت امارات میں ان کے علاوہ ناخدا برادری بھٹکل تعلقہ کے صرف چار نفوس تھے ، عبدالکریم بن إسماعيل بنگالی ، احمد بن اسماعیل بنگالی ، جعفری بن علی بنگالی اور سلیمان بن موسیٰ بنگالی . عبدالکریم اور احمد بنگالی یہ دونوں ناچیز کے سگے بھائی ہیں اور سلیمان بنگالی و جعفری بنگالی صاحبان جو کئی سال قبل امارات چھوڑ چکے ہیں ، بھی خاکسار کے چچا زاد برادران ہیں .

ان ہی حضرات نے سنہ 1984 ء میں ناخدا مسلم جماعت دبئی کی داغ بیل ڈالی جو اس وقت پھل پھول کر اپنی شاخیں آسمانوں پر قائم کئے ہوئے ہے اور جہاں تک ناچیز کا خیال ہے کہ پچاس سے زیادہ اس وقت اس کے ممبران ہیں جو جماعت کو سینچ کر برابر آگے بڑھا رہے ہیں . اللہ تعالی ان قدیم ترین پانچوں ممبران کے ساتھ تمام قدیم وجدید ممبران کو بھی اس کارخیر کا بھرپور بدلہ عطا فرمائے . آمین .

دوسری طرف اگر ہم جناب محمد علی صاحب ڈانگی کے دینی کام اور ان کی گرانقدر خدمات کی طرف نظر دوڑائیں تو اس کی ایک طویل فہرست ہے ، جہاں انھوں نے ہر غریب، نادار اور مسکین کی اپنی حد تک ضروریات پوری کرنے کی کوششیں کی ہیں وہاں انھوں نے مساجد و مدارس کے لئے کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں . خصوصا ہمارے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے لئے تو انھوں نے بہت ہی زیادہ محنتیں اور کوششیں کی ہیں، اور رمضان المبارک میں عطیہ جات کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے حضرات کا ممکنہ حد تک پورا خیال رکھا ہے اور اپنے واسطوں کے ذریعہ مدرسہ کا بھر پور تعاون فرمایا ہے .

اللہ تعالیٰ آپ کی جملہ مساعی کو شرف قبولیت سے نوازے . ہمیں امید واثق ہے کہ آپ کی یہ گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here