جماعت المسلمین جمعہ مسجد بلال و انجمن کے ذمہ داران نے بہتَّرویں یوم جمہوریہ کی پرچم کشائی کے ساتھ کیا ایک مختصراً پروگرام کا انعقاد

0
561

رپورٹر : ابو احمد صاحب کھوکا ، غوثیہ محلہ شیرور

مؤرخہ 26/جنوری 2021 ء بروز منگل جماعت المسلمین جمعہ مسجد بلال غوثیہ محلہ شیرور اور انجمن کے جمیع ذمہ داران نے مدرسہ دارالسلام کے احاطہ میں اپنی بَہتَّرویں یوم جمہوریہ مناکر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا . جماعت کے صدر محترم جناب تبکے فاروق صاحب اور انجمن کے صدر محترم جناب کھوکا منیر صاحب نے پرچم کشائی کی ۔

پرچم کشائی کے بعد ٹھیک نو (9:00am) بجے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک مختصراً پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز شبینہ مکتب کی طالبہ ظفرین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا . بعد اَزَاں صدر محترم جناب منیر صاحب نے پرچم لہراتے ہوئے طالبات شبینہ مکتب کے ساتھ اپنی سریلی آواز میں قومی ترانہ پیش کیا اور حاضرین کو فرحت بخشی. پھر اس کے معاً بعد ڈاکٹر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا مشھور و معروف ترانہ ” سارے جہاں سے اچھا ” پڑھا گیا جس سے اہل محفل بہت مسرور ہوئے اور سبھی ایک دوسرے کو خوشیاں بانٹتے ہوئے مبارکباد پیـش کرنے لگے اور آپس میں الفت و محبت اور خیر سگالی کا بہترین ثبوت پیش کرنے لگے .

اس کے بعد سکریٹری جماعت و انجمن محترم جناب ابو احمد صاحب کھوکا نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اپنے خیالات ، احساسات و تفکرات کا اظہار کرتے ہوئے نہایت ہی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان جسے سونے کی چڑیا سے تشبیہ دی جاتی تھی آج وہی ملک بدامنی و خستہ حالی کا شکار ہوتا جا رہا ہے . دشمنان ہند اسے اغیار کے ہاتھوں بیچنے اور اس کے باشندوں پر ہر طرف سے ستم در ستم ڈھانے پر تلے ہوئے ہیں بالخصوص مسلمانان ہند کو نشانہ بنایا جا رہا ہے . اس تنزلی کی بنیادی وجہ ہماری سیاسی غفلت اور اس کے استحکام کے لئے مستقل پلاننگ سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہے . ہماری ایک کمزوری یہ بھی یے کہ ہم سیاسی شخصیات کے جھوٹے وعدوں کے بہکاوہ میں آجاتے ہیں اور ان کے مکر و فریب اور فتنوں کو سمجھنے پر توجہ نہیں دیتے کیونکہ ہمارا ایمان کمزور ہو چکا یے ، ہمارے گناہوں کا وبال خود ہم ہی پر آن پڑا ہے ، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان ناساز گار حالات میں اپنا محاسبہ خود کریں.اور آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں اور اسی کو اپنا رہبر چنیں جو ہمارا ہمدرد و غم خوار ہو.جس کے لئے اتحاد و اتفاق ، صبر و ضبط ، ایمان و یقین کی قوت سے لیس ہونا ہوگا . تعلیم پر توجہ کے ساتھ اپنے نونہالوں کی فکر کو صحیح منہج پر لے جانا ہوگا .

اس موقعہ پر جماعت کے صدر محترم جناب فاروق صاحب اور انجمن کے صدر محترم جناب کھوکا منیر صاحب کے علاوہ جماعت کے نائب صدر محترم جناب ہونگے حسین صاحب ، جماعت کے سابق سکریٹری محترم جناب مامدو جعفری صاحب ، محترم جناب نيجی جیفری صاحب ، گرام پنچایت کے ممبر محترم جناب محمد غوثِ صاحب ، امام و خطیب محترم جناب حافظ یوسف صاحب ننو اور ناخدا محلہ شیرور کے دیگر اور احباب بھی شریک تھے .

واضح رہے کہ اس پروگرام کی نظامت و جملہ باگ ڈور سیکریٹری محترم جناب کھوکا ابو احمد صاحب نے بحسن خوبی نبھائی اور اس طرح الحمد للہ یہ مختصراً پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہونچا .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here