ذرائع ابلاغ سے ملی اطلاعات کے مطابق امسال سنہ 2022 ء کے SSLC کے فائنل امتحانات میں ناخدا برادری کے بہت سارے طلباء و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے جن میں سے کرسٹل کیری ٹُڈلِّی ، بیلور ، مرڈیشور کی ایک طالبہ صدف مرزا بنت مرحوم ابوبکر فراس کا تذکرہ بھی قابل ذکر ہے جس نے امسال سنہ 2022 ء کے SSLC کے فائنل امتحانات میں %91.36 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے حالانکہ بچپن ہی میں چار سال کی عمر میں اس کے سر سے والد صاحب کا سایہ سر سے اٹھ چکا تھا ، لیکن قابل تحسین بات یہ تھی کہ والد کے انتقال کے بعد بھی اس کی ذمہ داری کو موصوفہ کے دونوں بھائی انفال اور عرباض نے بحسن وخوبی نبھایا اور اپنی بساط کے بقدر اپنی بہن کو بہتر سے بہتر تعلیم دلائی ، واقعتاً ان کی یہ کوششیں برادری کے دوسرے برادران کے لیے بھی مشعل راہ ہیں .
موصوفہ کی پیدائش 17/اگست 2006 ء کو جنوبی ہند کی ریاست کرناٹکا کے ضلع کاروار کے شہر بھٹکل کے علاقہ کرسٹل کیری ٹُڈلِّی ، بیلور ، مرڈیشور میں ہوئی .
ابتدائی تعلیم پانچویں کلاس تک کنڑا میڈیم میں Lower primary School Igarji Bailur لاور پرائمری اسکول اگرجی بیلور مرڈیشور میں حاصل کی اور چھٹی تا ساتویں تک کی تعلیم بھی کنڑا میڈیم میں گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول بیلور مرڈیشور ( govt. higher primary school bailur ( Murdeshwar میں حاصل کی ، بعد ازاں بھائیوں نے تعلیمی میدان میں اس کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کا داخلہ بینا وائدیا انٹرنیشنل اسکول بیلور مرڈیشور ( Beena Vaidya International School Murdashwar ) میں کرایا جہاں موصوفہ نے ساتویں تا دسویں کی تعلیم حاصل کرکے سنہ 2022 ء کے SSLC کے فائنل امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے مرڈیشور کی ناخدا برادری میں ٹاپر بنی .
موصوفہ دوران تعلیم ہمیشہ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتی رہی اور میٹرک کے فائنل امتحانات میں کنڑا مضمون میں سو فیصد نمبرات حاصل کئے اور اسی طرح اسکولوں کے مابین منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیکر لانگ جمپ میں ضلعی سطح پر پہلا رینک بھی حاصل کیا ، لیکن افسوس صد افسوس کہ وہ بھائیوں کے چند ذاتی مسائل کے پیش نظر ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلہ میں شریک نہ ہوسکی ، اور اسی طرح ریاستی پیمانہ پر اپنی امکانی جیت کو شرمندہ تعبیر نہ کرسکی .
موصوفہ کے لئے خوش آئند بات یہ رہی کہ اس کے اسکول کی مینجمنٹ نے اس کی امتیازی کامیابی سے خوش ہو کر اپنے ہی پی یو (PU) کالج میں فری ایڈمیشن کی یقین دہانی کرائی ہے . الحمد للہ امسال سنہ 2022 میں موصوفہ کا داخلہ بینہ وائدیا کامرس اینڈ سائنس کالج مرڈیشور Beena Vaidya Commerce and science College Murdeshwar کے شعبۂِ کامرس میں ہوا ہے .
اس موقعہ پر امژو زون ٹیم موصوفہ اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ وہ اسے مزید ترقی عطا فرمائے ، اس کے علم کو قوم ناخدا کے لئے فیض کا باعث بنائے اور اس سے خوب قومی خدمات لے . آمین .