شیرور میں NWA کی طرف سے پانچویں AGM اور جلسہِ عام کا انعقاد

0
1307

ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن یعنی NWA شیرور کی چھ متحدہ جماعتوں کی ایک مشترکہ کمیٹی ہے جو تقریباً شیرور اور گلف کے دو سو سے زائد ممبران پر مشتمل ہے ، جس میں اکثریت گلف کے ممبران کی پائی جاتی ہے . اس کا قیام سن 2014 ء میں عمل میں آیا تھا ، جو فی الحال شیرور پیمانہ پر قوم کی فلاح و بہبودی اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر تعلیمی میدان میں علمی فروغ کے لئے مسلسل کوشاں و سرگرم عمل ہے . اس کے حالیہ صدر محترم جناب ماسٹر شمس الدین صاحب بڈو اور سکریٹری محترم جناب ماسٹر ابراہیم صاحب مامدو ہیں .

انشاءاللہ اسی کی پانچویں AGM یعنی Annual General Meeting انشاءاللہ 25/اگست 2019 ء بروز اتوار صبح ٹھیک ساڑھے دس ( 10:30 ) بجے بمقام گورنمنٹ پرائمری اسکول ہاڈون کونے شیرور منعقد ہو گی .

اس میٹنگ کے بعد اسی دن دوپہر ساڑھے تین ( 3:30 ) بجے NWA کی طرف سے تعلیمی کارکردگی کا جلسہِ عام NWA کے صدر جناب ماسٹر شمس الدین صاحب بڈو کی زیر صدارت ، بمقام گورنمنٹ پرائمری اسکول ہال ہاڈون کونے شیرور ہو گا .

اس جلسہ کے مہمانانِ خصوصی محترم جناب سارنگ عبدالرزاق صاحب ، ریٹائرڈ مینیجر اربن بینک بھٹکل . محترم جناب مولانا محمد سعود ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی . کافسی قاسم محمد میراں صاحب ، ریٹائرڈ ماسٹر گورنمنٹ اسکول ہاڈون کونے شیرور . مولانا شیخ جی بہاؤالدین صاحب ندوی ، صدر المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور .

دیگر مہمانان :
محترم جناب تپکے فاروق صاحب ، صدر مسجد بلال ، غوثیہ محلہ شیرور .
محترم جناب باتیہ اسحاق صاحب ، صدر جامع مسجد الھاشمی ، ناخدا محلہ شیرور.
محترم جناب بڑجی ابوبکر صاحب ، صدر جامع مسجد عبداللہ طلائی ، ہاڈون کونے شیرور .
محترم جناب بوڈرنی اسماعیل صاحب ، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ، آرمے شیرور
محترم جناب بورنیکل قاسم صاحب ، جامع مسجد فیض ، کیسر کوڈی شیرور .
محترم جناب سارنگ جعفری صاحب ، صدر مسجد فاطمہ محمد سعید ، کیسر کوڈی شیرور .

 نوٹ: انشاء اللہ یہ پروگرام ہمارے یو ٹیوب چینل امژو زون www.youtube.com/amsozone ) پر مؤرخہ 25/اگست 2019 ء بروز اتوار ، انڈیا کے ساڑھے تین بجے لائیو ( live ) رہے گا . 

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here