نہایت مسرت کے ساتھ اطلاعاً عرض ہے کہ انشاء اللہ مؤرخہ 5/اکتوبر 2022 ء بروز بدھ ٹھیک ساڑھے چار (4:30) بجے ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شیرور کی آٹھویں سالانہ میٹنگ منعقد ہونے جا رہی ہے . جس میں قرأت کے بعد استقبالیہ کلمات ، سالانہ رپورٹ ، آمدنی و اخراجاتی رپورٹ ، تہنیت ، صدارتی خطاب اور کلمات تشکر ادا کئے جائیں گے .
اس کے مہمان خصوصی جناب شیخ جی عبدالحمید صاحب ، treasurer توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی ہوں گے .
ان کے علاوہ دیگر مہمانوں میں ، جناب شمس الدین عثمان شیخ ( مائنیروٹی آفسر اتر کینیرا ) ، جناب مواد حسن صاحب ( صدر مسلم وکوٹا بیندور ) ، جناب کھوکا محمد صدیق ( صدر کوآپریٹو سوسائٹی شیرور ) ، جناب مولانا دستگیر صاحب ( نائب صدر اڈپی ڈسٹرکٹ وقف بورڈ ) ، جناب مولانا بہاؤالدین شیروری ( صدر اصلاحی تنظیم شیرور ) ، جناب منیگار جعفری صاحب ( سوشیل ورکر ) اور جناب عبدالسميع صاحب ( NNO بیندور ) کو بھی مدعو کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سالانہ اسپورٹس ملن پروگرام بھی 2/اکتوبر 2022 ء بروز اتوار منعقد ہوگا جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں .
بچوں کے لئے سُلو سائکلنگ مقابلہ ، صبح ساڑھے نو (9:30) بجے بمقام ہاڈون کونے اسکول گراؤنڈ .
مردوں کے لئے رَسَّا کشی اور ہانڈی پھوڑنے والا مقابلہ دوپہر ڈھائی (2:30) بجے ، بمقام ساحل سمندر شیرور
عورتوں کے لئے چمچ و لیمو گیم مقابلہ اور غبارہ و ہانڈی پھوڑنے والا مقابلہ ، دوپہر ڈھائی (2:30) بجے ، بمقام مدرسہ فیض الاسلام کیسر کوڈی شیرور منعقد ہوگا .