رپورٹنگ منجانب : این ایم جے دبئی
مؤرخہ یکم شوال المکرم 1445 ھ مطابق 10/اپریل 2024 ء بروز بدھ این ایم جے دبئی کا کئی سالوں بعد ایک یادگار عید ملن پروگرام منعقد ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم دبئی وابوظبی ناخدا مسلم کمیٹی تینگن گنڈی کے عہدیداران واراکین نے شرکت کی . چونک سفر العین روڈ پر مرموم نامی جگہ کا تھا جو دبئی سے تقریباً ایک گھنٹہ کا فاصلہ ہے لہذا کمیٹی نے سواری کا پورا بندوبست کیا تھا .
تمام حضرات نے بعد عصر عید ملن کے مقام پر پہنچ کر ایک دوسرے کو عید الفطر سنہ 2024 ء کی پرخلوص مبارکباد پیش کی .
عشائیہ کے بعد دبئی کمیٹی کی ایک اہم نششت کا انعقاد ہوا جس کا آغاز حافظ شبیر صاحب ڈانگی کی تلاوت کلام پاک اور حبیب الرحمان ملا کی نعت پاک سے ہوا .
نعت پاک کے بعد کمیٹی کے جنرل سکریٹری جناب انیس الرحمان ڈانگی نے تمام عہدیداران واراکین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی شرکت کو سراہا اور دل کی گہرائیوں سے انھیں مبارکباد بھی پیش کی ، بعد ازاں کمیٹی کے صدر جناب صلاح الدین علی ابو نے نئی تشکیل شدہ کمیٹی کی نصف سالہ رپورٹ کو تفصیل سے بیان کیا اور عہدیداران وممبران سے مزید متحد رہتے ہوئے اپنا وقتی و مالی تعاون پیش کرنے پر ابھارا اور موجودہ حالات کے پیش نظر اس پر اپنی امید بھی جتائی اور سبھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی. اس کے علاوہ کمیٹی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کچھ اقدامات کی تفصیلات کے بارے میں مولانا ابراہیم صاحب ندوی ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی نے تفصیلات بیان کیں اور اس پر بعض ممبران کے سوالات کے تشفی بخش جوابات بھی دئے پھر اس پر تھوڑے سے بحث و مباحثہ کے بعد تمام ممبران کی طرف سے اسے منظوری دی کئی .
اس نششت کے اختتام پر سکریٹری انیس الرحمان ڈانگی نے کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور جمیع عہدیداران واراکین سمیت أبوظبی ناخدا کمیٹی کے تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا. چونکہ اس پروگرام کی ایک کڑی لکی ڈرا (Lucky draw) بھی تھی جس کے پہلے انعام کے لئے فضیل خورسے نے ، دوسرے کے لئے مشتاق ڈانگی نے اور تیسرے کے لئے صلاح الدین علی ابو نے اپنا ذاتی تعاون پیش کیا تھا اس کے علاوہ مختلف ممبران کی طرف سے بھی مزید انعامات رکھے گئے تھے لہذا نشست کے اختتام پر اس کی قرعہ اندازی کی گئی اور ٹوکن جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا . بعد ازاں ممبران نے رات بھر والی بال اور کونٹی کرکیٹ کا خوب لطف اٹھایا اور فجر کی نماز ادا کر کے دو گھنٹے آرام لیا اور بھر خوش وخرم اپنے اپنے مقام پر لوٹ گئے .
چونکہ عید ملن کے مقام پر فیملی والوں کے لئے بھی سہولیات مہیا تھیں لہذا فیملی والے کچھ ممبران بھی اپنی اپنی فیملیوں کے ساتھ تشریف لائے تھے جس سے ان کی خوشیاں مزید دوبالا ہوگئی تھیں .
الحمد للہ کمیٹی کے تمام ممبران نے سابقہ کی طرح اس یادگار پروگرام کو بھی کامیاب بنانے میں اپنے قیمتی وقت اور جان ومال کی قربانی دی جس پر ذمہ داران کمیٹی نے سبھوں کا فردا فردا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا .
Assalamualekum masha allah
UAE k ander 3 nakhuda cometeeya hai 1 shiruri 2 tengingundi 3 murdeshwari
Ap ne sirf nakhuda cometee lika hai