ألمبرہ تنظیم شیرور کے زیر اہتمام سنہ 2022 – 23 کے منعقدہ سمر کلاسس کے امتحانات کی تفصیلی رپورٹ

0
723

رپورٹر : مولانا محمد زبیر ندوی شیروری 

مؤرخہ 16/شوال المکرم 1444 ھ مطابق 7/مئی 2023 ء بروز اتوار کو ألمبرہ تنظیم شیرور کے زیر اہتمام منعقدہ سمر کلاسس کی پہلی نشست کا انعقاد مسجد سلمان کیسرکوڈی شیرور میں ہوا تو دوسری نشست کا جمعہ مسجد عبداللہ طلائی،شیرور میں .

الحمد للہ سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی عصری علوم کے طلبہ نے المبرہ تنظیم شیرور کے زیر اہتمام منعقدہ اس سمر کلاسس کے نصاب کے امتحانات دئے جو تقریباً گیارہ سال قبل پہلی تا دسویں جماعت کے لئے منظم طور پر دس کتابوں کی شکل میں مرتب کیا گیا تھا ، الحمدللہ یہ کورس پچھلے گیارہ سالوں سے بلا ناغہ جاری و ساری ہے اور اہم بات یہ بھی ہے کہ سابقہ کئی سالوں سے شیرور کے ناخدا برادری کے اداروں کی طالبات بھی اس سے مستفید ہوتی آرہی ہیں اور اس کے علاوہ دیگر اور علاقوں کے نونہالان بھی .

لہذا اس سلسلہ کی بقا؛ اور بچوں کی ہمت افزاہی و پشت پناہی کے پیش نظر امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات کے ساتھ ساتھ تشجیعی انعامات سے بھی نوازا جاتا یے ، نتائج اور انعامی نشست کی تفصیلات ابھی باقی ہیں ،

اللہ سے یہی دعا یے کہ اللہ المبرہ اور اس کے جملہ کارکنان سے مزید خدمات لے اور اس کے اغراض ومقاصد کی تکمیل کے لئے انھیں فعال اور مستعد رکھے اور یہ اپنے معاشرہ کے لیے خیر کا باعث بنیں . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here