مؤرخہ 27/اگست 2019 ء بروز منگل بمقام کے ایم سی ( KMC ) اَتّاور مینگلور میں کے ایم سی آروگیا کارڈ کے ایجنڈوں کے اعزاز میں ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا .
الحمد للہ اس میں شیرور کے ریٹائرڈ ماسٹر مامدو ابراہیم صاحب کو ان کی اس میدان میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں جنوبی ہند کی پوری ناخدا برادری میں پہلی مرتبہ خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا .
موصوف کی نمایاں خصوصیات میں مریضوں کی اعانت ، ضرورت مندوں کی مدد ، ہسپتالوں کے امور میں مریضوں کا تعاون خصوصاً دل کے مریضوں کا ۔ موصوف منیپال ہسپتال اور KMC ہسپتال اتاور مینگلور کے ہیلتھ کارڈ کے ایجنٹ بھی ہیں ۔ خلاصہِ کلام یہ کہ موصوف بحیثیت ایک سوشل ورکر کے شعبہ صحت و حفظان کے بہت سارے امور میں کافی دلچسپی اور اپنے ذوق وشوق کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں ، کیونکہ یہ ان کے کام کا پسندیدہ شعبہ ہے ۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ موصوف کا تعارف نامہ اس سے قبل امژو زون ویب سائٹ پر شائع ہو چکا ہے جس میں موصوف کی چند خصوصیات میں سے اس خصوصیت کا بھی تذکرہ کیا گیا تھا .
الحمد للہ قوم ناخدا کے لئے یہ ایک خوش کن خبر ہے کہ اس کے افراد مختلف میدانوں میں سرگرم عمل ہیں .
اللہ سے دعا ہے کہ وہ موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید کی توفیق عطا فرمائے . آمین .
موصوف کے تفصیلی تعارف کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں .
https://amsozone.com/2018/09/08/3085/introduction-of-mr-ibrahim-mamdu/