کیسر کوڈی شیرور کی ایک ہر دل عزیز شخصیت اللہ کو پیاری ہوگئی

0
1011

رپورٹر : کھوکا ابو احمد شیروری 

مؤرخہ 18/جولائی 2020 ء بروز سنیچر محترم جناب میرو عابدین صاحب ساکن کیسر کوڈی شیرور اپنی زندگی کی تقریباً پچپن بہاریں گذار کر اس دار فانی سے کوچ کر کے اللہ کو پیارے ہو گئے. إنا لله وإنا إليه راجعون .

مرحوم ایک سنجیدہ ، خوش مزاج ، نرم گفتگو ، صوم و صلوٰۃ کے فکر مند و پابند اور کسی کا دل نہ دکھانے والی ایک ہنس مک چہرہ والی شخصیت تھی .

مرحوم اپنے بڑے بھائی محمد غوث کے ہر کام میں ہاتھ بٹھاتے اور ان کا تعاون فرماتے رہتے . اللہ تعالیٰ نے آپ کو فالج کی بیماری میں مبتلا کر کے آزمایا تو آپ کئی ماہ تک بستر علالت پر پڑے رہے لیکن اس حالت میں بھی وہ نماز کے فکر مند تھے. ان کی عیادت کرنے والے احباب کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کے پاس کوئی عیادت کے لئے جاتا تو فرماتے کہ ” اللہ مجھے اتنی طاقت دے کہ میں نماز پڑھ سکوں “. آپ اپنی والدہ کا بھی بہت احترام فرماتے تھے اور اس کے ساتھ نرم مزاجی سے پیش آتے . آپ کا اصل پیشہ ماہیگری تھا لیکن جب آپ نے اس پیشہ کو ترک کیا تو آپ اپنی روزی روٹی کے لئے آٹو رکشا چلایا کرتے. جب آپ فالج کی بیماری سے صحت یاب ہو گئے اور اپنی روزی روٹی کے لئے دوڑ دھوپ کرنے لگے تو ان کے فرزند نے اپنے والد محترم کی اس محنت و مزوری کو دیکھ کر تعلیم پر توجہ دی اور بی کام فائنل میں نمایاں کامیابی حاصل کی. اللہ انھیں مزید ترقی عطا فرمائے .

اب مرحوم کی صرف یادیں ہی باقی رہیں گی. لوگ اسی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کے اخلاق اچھے ہوں اور وہ اپنے ایمان و عقیدہ میں مضبوط ہو. آپ کو یہ شہرت مالداری کی وجہ سے نہیں ملی تھی بلکہ ان کے حسن اخلاق ، نیک مزاجی ، ملنساری اور نمازوں کی پابندی کی وجہ سے ملی تھی

ہمیں چاہئے کہ ہم ان کی زندگی کی ستودہ صفات کو اپنی زندگیوں میں ڈھالنے کی کوشش کریں اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال اور کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے . آمین یا رب العالمین .

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here