تینگن گنڈی میں ایک الوداعی و ثقافتی پروگرام کے انعقاد کا اعلان

0
1322

اطلاعاً عرض ہے کہ انشاء اللہ گذشتہ چند سالوں کی طرح امسال سن 2020 عیسوی میں بھی مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے شعبہ عالمیت اور مدرسۃ المحصنات کے شعبہ حفظ سے فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں ایک ” الوداعی جلسہ و مختصراً ثقافتی پروگرام ” مؤرخہ 2/رجب المرجب 1441 ھ مطابق 27 فروری 2020 ء بروز جمعرات بوقت دوپہر ٹھیک دو ( 2:00 ) بجے بمقام احاطہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی منعقد ہو گا .

لہٰذا تمام خواتین سے گذارش ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر طالبات کی ہمت افزائی فرمائیں .

نوٹ : مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک تمام محلوں کی مستورات کی آمد و رفت کے لئے سواری کا نظم رہے گا .

والسلام

ناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here