امسال 2020 ء میں تینگن گنڈی کے علماء میں مزید ایک کا اضافہ

0
964

مؤرخہ 26/فروری 2020 ء بروز بدھ جنوبی ہند کی مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے ناخدا برادری کے ایک طالب علم مولوی محمد فواز بن حافظ جمال حسين صاحب کاوا ، ساکن جامعہ آباد تینگن گنڈی نے امسال شعبہِ عالمیت سے فراغت حاصل کی ہے . موصوف کے والد تینگن گنڈی کے حفاظ کی والی بال ٹیم میں ناخدا برادری سطح پر بیسویں صدی عیسوی کے ایک بہترین والی بال کھلاڑی تھے اور اب فی الحال گڈکاگل کمٹہ میں بحیثیت امام و خطیب اور مدرس اپنی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں .

الحمد للہ گذشتہ چار پانچ سالوں سے مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک طلباء میں سے ایک یا دو طلباء عالمیت کی تکمیل میں کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں اور اسی سلسلہ نے مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کو تقریباً پچاسوں علماء دئے ہیں . یہ سب ناخدا برادری کے مشہور و معروف اور قدیم ترین ادارہ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کا فیض ہے جس کو اہلیان تینگن گنڈی کبھی فراموش نہیں کر سکتے .

بفضل باری تعالٰی امسال ناخدا برادری کے کل پانچ طلباء نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت کی تکمیل میں کامیابی حاصل کی ہے . ذالک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء .

موصوف کا شمار ناخدا برادری کے سنجیدہ و دینی مزاج طلباء میں ہوتا ہے. وہ دینی سرگرمیوں میں اپنے آپ کو ایک سرگرم شخصیت کی حیثیت سے پیش کرتے رہے ہیں آپ کا شمار چند سال قبل ” پیغام حیات ” کے نام سے وجود میں آنے والے جامعہ آباد تینگن گنڈی کی جمعیت کے فاؤنڈر یعنی بنیادی اور فعال ممبران میں ہوتا ہے .

امژو زون ٹیم موصوف اور ان کے والدین اور جمیع اہل خانہ کو اس باسعادت موقعہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور اللہ سے دعا کرتی ہے کہ وہ موصوف کو مزید علمی ترقی عطا فرمائے ، مختلف علمی میدانوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور انھیں اپنے والدین کے حق میں صدقہ جاریہ کا سبب بنائے . آمین .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here