بڑی فرحت و شاد مانی کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ انشاء اللہ مؤرخہ 8/رجب المرجب 1440ھ مطابق 15/مارچ 2019 ء بروز جمعہ بعد نماز عصر ٹھیک ساڑھے چار ( 4:30 ) بجے آئی بجٹ حج و عمرہ سروس شیرور کی جانب سے ایک مختصر تربیتی کیمپ بمقام ہائر پرائمری اردو اسکول نزد فاروقی مسجد ، فاروقی محلہ ہبن گیری ، کمٹہ منعقد کیا گیا ہے .
لہذا تمام حضرات سے اس کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حج کی بنیادی دینی تعلیمات سے مستفید ہونے کی درخواست کی جاتی ہے ۔
امید کہ آپ ہماری اس دعوت کو شرف قبولیت سے نواز کر شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں گے .
فقط والسلام
آئی بجٹ حج و عمرہ سروس ، شیرور