خبر رساں ذرائع کے مطابق انشاءاللہ مؤرخہ 7/جمادی الآخرۃ 1440ھ مطابق 13/فروری 2019 ء بروز بدھ بعد نماز عصر ٹھیک پانچ بجے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے شعبہ حفظ کی جدید عمارت تحفیظ القرآن کا افتتاح ، قوم ناخدا کی مشہور و معروف شخصیت جناب حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی مدظلہ العالی ، ناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے دست مبارک سے ہونے جارہا ہے .
اس مبارک موقعہ کی مناسبت سے ایک مختصراً پروگرام مولانا محمد صادق اکرمی کی زیر صدارت ترتیب دیا گیا ہے . جس کے مہمان خصوصی مولانا محمد الیاس ندوی بانی و جنرل سیکرٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل اور مولانا مقبول صاحب ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ہوں گے.