ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور میں ایک اہم جلسہ کے انعقاد کا اعلان

0
1575

بڑی خوشی ومسرت کے ساتھ اطلاعاً عرض ہے کہ انشاء اللہ انجمن اصلاح المسلمین ٹونکا کاسر کوڈ ہوناور کے تحت چلنے والے شبینہ مکتب کے طلباء وطالبات کا سالانہ پروگرام ، مولانا الیاس ندوی بھٹکلی مد ظلہ العالی ، جنرل سیکریٹری مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی زیر صدارت مؤرخہ 27/جمادی الاولی 1440 ھ مطابق 3/فروری 2019 ء بروز اتوار بعد نماز عصر و عشاء بمقام احاطہِ اردو اسکول منعقد ہونے جا رہا ہے ۔ جس کے مہمانانِ خصوصی مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی دامت برکاتہ امام و خطیب جامع مسجد مخدوم کالونی بھٹکل و استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور مولانا محمد سعود صاحب بنگالی ندوی دامت برکاتہ مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل ہوں گے . اور اس میں طلباء کے دلچسپ ثقافتی پروگرام سمیت علماء کرام کے ایمان افروز بیانات بھی ہوں گے .

لہٰذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ جلسہ میں شرکت فرما کر طلباء کی ہمت افزائی فرمائیں اور علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہوں ۔

فقط والسلام

صدر وسکریٹری جماعت المسلین ٹونکا ، کاسرکوڈ ، ہوناور .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here