مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نام ناخدا برادری کے تشکر نامے

0
1120
Tanzeem letter

مؤرخہ 27/جنوری 2019 ء بروز اتوار کو نارتھ کینیرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن اور جماعت المسلمین ناخدا محلہ مرڈیشور کی جانب سے ملک ایران میں پانچ ماہ قبل زیرِ حراست ناخدا برادری کے اٹھارہ ماہیگیروں کی رہائی کے سلسلہ میں کی جانے والی مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی کوششوں کے اعتراف میں اپنے تشکر نامے ، اس کے دفتر میں پیش کئے . اسی طرح دیگر اور ناخدا جماعتوں کی طرف سے بھی حالیہ مختلف تاریخوں میں مختلف تشکر نامے پیش کئے گئے .

نارتھ کینیرا ناخدا مسلم ایسوسی ایشن نے اپنے شکریہ نامہ میں مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے ناخدا برادری کے اٹھارہ ماہیگیروں کی رہائی کے سلسلہ میں اس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ آپ نے ملکِ ایران میں زیرِ حراست تینگن گنڈی ، مرڈیشور ، شیرور ، ہوناور ، کمٹہ اور انکولہ کے سبھی اٹھارہ ماہیگیروں کو اپنی کوششوں اور تعاون سے رہائی دلائی .

اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کی اس مخلصانہ خدمتِ خلق و دردِ ملت کو قبول فرمائے . اور آپ کے ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور تمام عالمِ اسلام کی بِلا تفریق قوم وملت ، خدمت کی توفیق و سعادت نصیب فرمائے اور آپ حضرات کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین .

اسی طرح ناخدا جماعت المسلمین مرڈیشور نے بھی اپنے شکریہ نامہ میں رہائی کے سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے ہماری برادری کے پانچ ماہ سے قید و نظر بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اٹھارہ ماہیگیروں کو مزید مصائب کا سامنا کرنے سے بچایا اور سب سے بڑا اور اہم کام یہ کیا کہ تمام ماہیگیروں کو انکے گھروں تک پہنچا کر ان کے والدین ، اہل خانہ ، رشتہ داروں اور محلہ والوں کو بے انتہا خوشی عطا فرمائی . ہم لوگ آپ حضرات کی اس جد و جہد کو ضرور یاد رکھیں گے .

لہٰذا ناخدا جماعت المسلمین مرڈیشور صمیم قلب سے مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ذمہ داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ وہ آپ حضرات کو اس کا بھرپور اجر عطا فرمائے اور ہم سبھوں کو ان جیسی آفات سے محفوظ رکھے . آمین .

واضح رہے کہ جس طرح ہندوستان سے مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل نے مذکورہ ماہیگیروں کی رہائی کے لئے خوب جدوجہد کی اسی طرح گلف سے کینیرا مسلم خلیج کونسل اور دبئی و ابو ظبی کی ناخدا مسلم جماعتوں کے ذمہ داروں نے اس سلسلہ میں گلف کی کاروائی کو تکمیل تک پہونچانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا . اللہ تعالیٰ ان اور ان جیسے دیگر حضرات کی قربانیوں کو قبول فرما کر انھیں اجر عظیم سے نوازے . آمین .

Nakhuda mudeshwar

Nakhuda mudeshwar

--Advertisement--

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here