مؤرخہ 3/مئی 2020 ء امژو زون کو ملی اطلاع کے مطابق لاک ڈاؤن کی مناسبت سے ملت فاؤنڈیشن کرمنجیشور ضلع اڈپی کی طرف سے مؤرخہ 14/اپریل 2020 ء کو ایک آنلائن تلاوت قرآن کریم کا مسابقہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں تقریباً چھ َسو بچوں نے حصہ لیا تھا
الحمد للہ اس میں ناخدا برادری کے سات سالہ طالب علم محمد شارف بن مولانا ثاقب حسین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے اور ناخدا برادری کے بچوں کے لئے آنلائن مسابقہ میں شرکت کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا ہے .
اللہ سے دعا ہے کہ وہ انھیں علم نافع عطا فرمائے اور ان کے علم میں مزید برکت عطا فرمائے . آمین .