بہت کم عمر میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی چند اہم اسلامی شخصیات

0
1268

مرتب : ابواللیث بن عبدالمجيد ساکن فردوس نگر تینگن گنڈی

بچو! آپ اپنے آپ کو ہمیشہ احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچائے رکھنا کیونکہ اللہ نے آپ کو بہت ساری صلاحیتوں سے نوازا ہے. چھوٹی چھوٹی عمر کے بچوں نے بھی بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں جن کو تاریخ کے اوراق نے محفوظ کر لیا ہے .

عبدالرحمن الداخل رحمہ اللہ 21/سال کی عمر میں اندلس یعنی اسپین کے فاتح بنے تھے .

محمد الفاتح رحمہ اللہ 22/سال کی عمر میں قسطنطنیہ کے فاتح بنے تھے .

اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ ، 18/سال کی عمر میں مسلمانوں کے اس لشکر کے سپہ سالار بنے تھے جس میں ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہما جیسی شخصیات موجود تھیں .

محمد بن قاسم رحمہ اللہ ، 17/سال کی عمر میں سندھ کے فاتح بنے تھے .

سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ، 17/سال کی عمر میں اسلام میں پہلا تیر چلایا تھا .

 ارقم بن ارقم نے 16/سال کی عمر میں اپنے گھر کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ سلم کے لئے مکہ معظمہ میں وقف کیا تھا .

طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ ، 16/ سال کی عمر میں اسلام کی ایک باعزت شخصیت بنے تھے .

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے حواری زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ نے 15/ سال کی عمر میں سب سے پہلے اسلام میں تلوار چلائی تھی .

معاذ بن الجموح رضی اللہ عنہ نے ، 13/سال کی عمر میں اور معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہ نے 14/سال کی عمر میں کافروں کے سردار ابو جہل کو قتل کیا تھا .

وحی کو لکھنے والے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ، 13/ سال کی عمر میں 17/دنوں میں یہود کی عبرانی زبان سیکھی تھی .

عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ، 18/سال کی عمر میں مکہ کا والی بنایا تھا اور خود ایک غزوہ میں شریک ہوئے تھے .

بچو! یہ تھے ہمارے اسلاف جن پر آج ہمیں ناز ہے . الحمد للہ علی ذالك .

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here