شیرور میں ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن شیرور کی چھٹی سالانہ میٹنگ اور اس کے اجلاس عام کے انعقاد کا اعلان

0
1149

مرتب : ریاض کاوا شیروری 

اطلاعاً عرض ہے کہ انشاء اللہ مؤرخہ 13/دسمبر 2020 ء بروز اتوار ، دوپہر ساڑھے تین (3:30pm) بجے پہلی مرتبہ بمقام مدرسہ فیض الاسلام کیسر کوڈی شیرور ، ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن شیرور کے چھٹے (AGM) یعنی سالانہ جنرل میٹنگ کا اجلاس عام اور تقسیمِ اسکالر شپ پروگرام ، جناب شمس الدین بڈو کی زیر صدارت منعقد ہونے جارہا ہے ، جس کے مہمان خصوصی جناب زیگڑکار سکندرِ صاحب ، اسسٹنٹ ریوینو انسپکٹر اے سی آفس کنداپور ہوں گے اور اس پروگرام کا آغاز مولانا بہاؤالدین صاحب ندوی شیخ جی ، صدر المبرہ تعلیمی و رفاہی تنظیم شیرور فرمائیں گے .

ان کے علاوہ دیگر اور مہمانانِ بھی اس اجلاس میں  اعزازی طور پر مدعو کئے گئے ہیں ، جن کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں .

جناب حافظ الطاف پونگے سابق امام و خطیب جامع مسجد فیض کیسر کوڈی شیرور

جناب پری حسین صاحب ، ریٹائرڈ آفسر کینیرا بینک

جناب رحمان عرفان صاحب ، فاؤنڈر ممبر اصلاحی تنظیم شیرور

جناب باتیا اسحاق صاحب ، صدر جامع مسجد الہاشمی شیرور

جناب بڑجی ابوبکر صاحب ، صدر جمعہ مسجد عبداللہ طلائی شیرور

جناب ملا ہارون صاحب ، صدر جامع مسجد فیض کیسر کوڈی شیرور

جناب نیجی عظمت اللہ صاحب ، صدر مسجد فاطمہ محمد سعید کیسر کوڈی شیرور

جناب ننو محمد علی صاحب ، صدر مسجد خدیجۃ الکبریٰ شیرور

جناب تبکے فاروق صاحب ، صدر مسجد بلال شیرور

جناب عبدل محمد مسعود صاحب ، فاؤنڈر ممبر NWA اور یونین سوپر مارکیٹ شیرور

جناب گنگولی عبدالعزيز الپ سنکھیا نڈا ڈونی یونین

واضح رہے کہ اس پروگرام میں انشاء اللہ NWA کی سالانہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ کے ساتھ ساتھ تقسیم اسکالر شپ اور تہنیتی پروگرام کے تحت امسال سنہ 2020 ء میں کووڈ انیس کے دوران قومی خدمات میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے نوجوانوں اور دیگر افراد کو تشجیعی انعامات سے نوازا جائے گا .

لہٰذا شیرور کی جمیع ناخدا عوام سے درخواست ہے کہ وہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر اس اجلاس کو کامیاب بنائیں اور قومی یکجہتی کی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں .

والسلام

صدر و سکریٹری اور جمیع ممبران NWA

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here