مؤرخہ 15/اگست 2020 ء بروز سنیچر مدرسہ مفتاح العلوم میں ، جماعت المسلمین ، جمعہ مسجد عبد اللہ طلائی اور مدرسہ مفتاح العلوم شیرور کے ذمہ داران و اسٹاف نے سابقہ سالوں کی طرح امسال سنہ 2020 ء کو بھی چوہترہویں (74) یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منائی .
اس موقعہ پر جناب ابوبکر صاحب بڑجی ، صدر جمعہ مسجد عبد اللہ طلائی کے بدست پرچم کشائی کی گئی . صدر مدرسہ ، جناب الحاج ماسٹر شمس الدین صاحب نے آزادی کی مناسبت سے مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کیا تو مہتمم مدرسہ جناب شمس الدین صاحب جمائی نے اپنے مفید کلمات سے نوازتے ہوئے تماموں کو مبارکباد پیش کی .
آخر میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ہندوستان کی شان و شوکت کو تادیر سلامت رکھے اور اس کو امن و امان اور بھائی چارگی کا گہوارہ بنائے ۔ آمین .