کویت کیرلا مسلم ایسوسی کے ایک سرگرم رکن انتقال کر گئے

0
1223

رپورٹر : ریاض کاوا شیروری

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ KKMA یعنی کویت کیرلا مسلم ایسوسی ایشن ، کویت سمیت پورے گلف کی ایک سب سے بڑی مسلم تنظیم ہےاور کویت میں KKMA کے نام سے بہت مشہور و معروف ہے ، اس کے کم و بیش اٹھارہ ہزار ممبران ہیں جن میں سے کچھ ناخدا برادری سے بھی تعلق رکھنے ہیں .

اس کے تحت فیملیوں کے مفاد عامہ کی اسکیمیں ، فری کڈنی ڈائلیسیز سینٹرز اور ایئرلی ڈیڈیکشن سینٹرز وغیرہ چلائے جاتے ہیں .

لیکن افسوس ناک ملی اطلاع کے مطابق اس تنظیم کے ایک کرتا دھرتا اور سرگرم رکن صغير ٹریکاری پور مؤرخہ 7/مارچ 2021 ء بروز اتوار کو کووڈ انیس کی زد میں آکر دنیا سے چل بسے . إنا لله وانا الیه راجعون .

موصوف اپنی اہلیہ سمیت ایک عرصہ سے کویت ہی کے ایک ہسپتال میں کووڈ انیس کے تحت زیر علاج تھے ، لیکن ان کی اہلیہ گذشتہ ہفتہ ہی اپنی علالت کے دوران اللہ کو پیاری ہو گئی تھی .

موصوف ریاست کیرلا کے ضلع کاسر گوڑ ٹریکاری پور کے علاقہ سے تعلق رکھتے تھے . وہ لوگوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ فعال رہتے تھے اسی لئے انھیں کیرلا سرکار نے سنہ 2012 ء میں پرواسی بھارتی ( Parawasi Bharati ) ایوارڈ سے بھی نوازا تھا .

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے . آمین

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here