ریان ابن صادق منا شراوتی پٹی کے گاؤں گیرسپا کے پہلے حافظ قرآن

0
3397

الحمد للہ اہل گیرسپا کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی ۔ اس گاوں میں کوئی حافظ قرآن نہیں تھا ۔ الحمد للہ جناب صادق منا کے صاحبزادے ریان نے  دبئی سے مدرسہ خلفاء راشدین سے حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے ، اس طرح وہ گیرسپا کے پہلے حافظ قرآن بن گئے ہیں ۔ موصوف اسکول کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کر رہے تھے ۔ پندرہ پاروں کے بعد وہ اسکول کی تعلیم ایک سال کے لئے موقوف کرکے صرف حفظ کے لئے متفرغ ہوئے اور ایک سال کے عرصہ میں مؤرخہ 25/مارچ 2018 ء کو حفظ قرآن پاک مکمل کر لیا ہے ۔

یہ یقیناً موصوف ، ان کے والدین اور پورے گاؤں کے لئے خوشی کا موقعہ ہے ۔ ہم ان سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اور حافظ ریان کے لئے خصوصی طور پر شراوتی کونسل کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل  کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں ۔

اسی خاندان کے بعض اور طلبہ بھی حفظ کر رہے ہیں امید ہے کہ آئندہ ایک دو سالوں میں اس خاندان میں مزید حفاظ پیدا ہوں گے ۔ اللہ  تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے لئے حفظ کا مرحلہ آسان کردے اور وہ نہ صرف حافظ ہوں بلکہ عالم دین بھی بنیں

ڈاکٹرعبداللہ

خلیج مسلم شراوتی کونسل

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here