اطلاعاً عرض ہے کہ جمعیت نور مسجد کے زیر اہتمام انشاءاللہ مؤرخہ 19/ربیع الثانی 1440ھ مطابق 27/دسمبر 2018 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک آٹھ (08:00) بجے بمقام نور محلہ ، جالی روڈ ، جامعہ آباد ، بھٹکل کی نور مسجد سے متصل گراؤنڈ ، محترم جناب مولانا مقبول احمد صاحب ندوی مدظلہ العالی ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی زیر صدارت ایک اہم اصلاح معاشرہ کا پروگرام ، مسجد ہذا کے شبینہ مکتب کے مختصراً ثقافتی پروگرام سمیت منعقد ہونے والا ہے جس کے مہمان خصوصی محترم جناب مولانا الیاس ندوی ، بانی و صدر مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی بھٹکل اور مہمانانِ اعزازی محترم جناب مولانا انصار صاحب مدنی ، استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور محترم جناب مولانا محمد سعود صاحب ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی ، بھٹکل ہوں گے .
واضح رہے کہ اس پروگرام میں مستورات کا بھی پردہ کے اہتمام کے ساتھ معقول نظم رہے گا .
لہٰذا عوام الناس سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ اس دینی ، روحانی واصلاحی پروگرام میں شرکت فرما کر علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہوں اور عنداللہ مأجور ہوں .
والسلام
صدر و سکریٹری جمعیت نور مسجد ، جالی روڈ ، جامعہ آباد ، بھٹکل ۔