مجلس علماء تینگن گنڈی کی جانب سے مؤرخہ 26/ شعبان المعظم 1439ھ مطابق 13/ مئی 2018 عیسوی بروز اتوار بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے نو بجے بمقام جامع مسجد سید نا ابراھیم جامعہ ٓاباد ، تینگن گنڈی بھٹکل میں آمد رمضان کی مناسبت سے “استقبالِ رمضان” کے عنوان پر ایک پروگرام مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے مہتمم مولانا محمد سعود ندوی کی صدارت اور جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کے امام مولوی اسماعیل بن عبداللطیف ڈانگی کی نظامت میں منعقد ہوا ۔ اسٹیج پرجلسہ کے مہمان خصوصی جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی سمیت مقامی حضرات میں مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی بھٹکل کے ناظم حافظ عبد القادر ڈانگی نائب مہتمم مولانا محمد اسحاق ڈانگی جامع مسجد سیدنا ابراہیم کے صدر جناب آدم صاحب کاوا ۔ جناب اقبال بنگالی اور جناب سلیمان بن موسیٰ بنگالی تشریف فرما تھے ۔ پروگرام کا آغاز مولوی محمد صفوان بن اسحاق ڈانگی کی تلاوت کلام پاک اور مولوی محمد سمعان بن مولوی محمد سعود بنگالی کی نعت پاک سے ہوا۔
اسکے بعد مولوی عتیق ڈانگی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا مختصراً تعارف پیش کیا۔ بعدازاں استقبال رمضان کی مناسبت سے مہمان خصوصی و دیگر مقامی علمائے کرام کی تقاریر ہوئیں اور مولانا نعمت اللہ کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہونچا ۔