مؤرخہ 14/مئی 2018 ء بروز پیر بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے نو بجے الجامعہ اسپورٹس سینٹر جامعہ آباد کی طرف سے جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد بھٹکل میں ، مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے منسلک جامعہ آباد کالونی کے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں ایک چھوٹا سا تعلیمی ایوارڈ پروگرام محترم جناب یوسف ملا کی صدارت اور محترم جناب امجد ابو کی نظامت میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز محترم جناب ارشد ابن یوسف ڈانگی کی تلاوت کلام پاک ، اکرم کی حمد اور حذیفہ بن الطاف ابو کی نعت پاک سے ہوا۔
اسکے بعد مقامی اہم شخصیات وذمہ دارن کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا اسٹیج پر تشریف فرما مقامی حضرات میں جامعہ انتظامیہ کے صدر جناب آدم کاوا صاحب ، الجامعہ اسپورٹس سینٹر کے گلف سکریٹری جناب ارشاد عثمانی صاحب ، جامع مسجد جامعہ آباد کے امام وخطیب جناب مولوی اسماعیل صاحب ڈانگی ، جناب مولوی عبدالعلیم صاحب ، جناب اقبال بنگالی صاحب ، جناب صلاح الدین ابو اور جناب محمد غوث بنگالی جیسی اہم شخصیات شامل تھیں بعد ازاں امجد ابو نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے انکا اور عوام کا پرتپاک استقبال کیا ۔
اسکے بعد محلہ کے تعلیمی میدان میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ممتاز طلباء وطالبات کو تعلیمی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ پھر اسٹیج پر تشریف فرما مقامی حضرات میں سے صلاح الدین ابو ، مولوی عبد العلیم ابو ، جناب اقبال بنگالی اور طالب علم سلمان نے اپنے اپنے تاثرات بیان کئے ۔ اور محمد غوث بنگالی کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔