تینگن گنڈی میں ایک اہم جلسہ کے انعقاد کا اعلان

0
1535

اطلاعاً عرض ہے کہ ان شاء اللہ مؤرخہ 29/جمادی الثانی 1440 ھ مطابق 7/مارچ 2019 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک سوا نو ( 9:15 ) بجے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کا سالانہ ثقافتی پروگرام مدرسہ ہذا کے صدر محترم جناب محمد میراں بن قاسم صاحب خورسے کی زیر صدارت بمقام احاطہ مدرسہ ہذا منعقد کیا جارہا ہے . جس کے مہمانان خصوصی مولانا محمد الیاس صاحب ندوی ، بانی و جنرل سیکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل ، جناب مولانا عبیداللہ بن ابوبکر ندوی ، بانی و ناظم جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور ، کنداپور اور مولانا مفتی فیاض صاحب ، استاد فقہ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور ، ہوں گے.

اس پروگرام میں علماء کرام کے ایمان افروز بیانات کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے طلباء و طالبات کا دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا .

اس پروگرام سے قبل اسی روز صبح نو ( 9:00 ) بجے مدرسہ ہذا کے شعبۂ عالمیت اور مدرسۃ المحصنات کے شعبۂ حفظ سے فارغ ہونے والی طالبات کے اعزاز میں الوداعی پروگرام بھی منعقد ہوگا اور اس کے معاً بعد دوپہر دو بجے طالبات کا ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا .

لہذا اس پرمسرت موقعہ پر دن کے دونوں پروگراموں میں خواتین سے اور رات کے پروگرام میں عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے .

والسلام

ناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی

اظہارخیال کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here