نہایت خوشی و مسرت کے ساتھ انجمن شباب الاسلام و جماعت المسلمین ونلی کمٹہ کی طرف سے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ انشاء اللہ مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن ونلی کمٹہ کے سالانہ جلسہ کی مناسبت سے انجمن شباب الاسلام و جماعت المسلمین ونلی کمٹہ کے زیرِ اہتمام مؤرخہ31/جنوری 2019 ء بروز جمعرات ناخدا برادری کے تمام مدارس و مکاتب کے درمیان ایک عظیم الشان نعتیہ مقابلہ اور ان کے ماتحت چلنے والے مکاتب کے درمیان ایک بہترین سیرت کوئز مقابلہ ، بمقام احاطۂِ مدرسہ عربیہ ضیاء القرآن ، ونلی کمٹہ منعقد کیا جارہا ہے ۔
پروگرام کی کل تین نشستیں ہوں گی ۔ پہلی نشست سیرت کوئز مقابلہ کی بعد نمازِ ظہر ٹھیک دو بجے ، محترم جناب احمد موسیٰ کارگی کی زیرِ صدارت ، دوسری نشست نعتیہ مسابقہ کی بعد نمازِ عصر ، محترم جناب احمد آدم صاحب ڈانگی کی زیرِ صدارت اور تیسری نشست ثقافتی پروگرام اور حفاظ کرام کے تکمیل حفظِ قرآن کریم سمیت علماء کرام کے بیانات کی زیرِ صدارت ابو صالح بابا صاحب ملا منعقد ہوگی ۔جس کے مہمانان خصوصی محترم جناب مولانا عبید اللہ بن ابوبکر صاحب ندویؔ ، ناظم جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور ، محترم جناب مولانا مفتی محمد فیاض صاحب ، استاذ فقہ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور ، مولانا منت اللہ صاحب قاسمیؔ ، امام و خطیب جامع مسجد کمٹہ اور ناخدا برادری کے علی شاہ بن یوسسف ساتہوڑیکر ، صدر نارتھ کینیرا ناخدا مسلم ویلفئرایسوسی ایشن ہوں گے ۔ جس میں مدرسہ ہذا کے بچوں کے دلچسپ پروگرام کے ساتھ ساتھ علماء کرام کے ایمان افروز بیانات بھی ہوں گے ۔
لہذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم پروگرام میں شرکت فرما کر طلباء کی ہمت افزائی فرمائیں اور علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہوں ۔