مؤرخہ 28/جنوری 2019 ء بروز پیر شیرور کی NWA یعنی ناخدا ویلفیئر ایسوسی ایشن شیرور کی جانب سے ایران سے رہا ہو کر دبئی سے وطن لوٹنے والے ناخدا برادری کے جناب حسین صاحب عبدل ساکن شیرور کی تہنیت و خصوصی ملاقات کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف جماعتوں ، اسپورٹس سینٹروں اور تنظیموں کے ذمہ داروں و ممبران نے موصوف سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی گرفتاری اور رہائی کے احوال پر کافی دیر تک گفت و شنید کی . اور ان کی رہائی پر اپنی خوشی کا اظہار کر کے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے جامع مسجد عبداللہ بن طلائی کے صدر جناب حسین صاحب مامدو نے انکی گل پوشی کی .
اس اہم پروگرام میں شیرور جماعتوں ، اسپورٹس سینٹروں ، علماء کی رفاہی تنظیم ألمبرہ اور NWA کے مختلف ذمہ داروں و ممبران میں سے NWA کے صدر جناب بڈو شمس الدین صاحب اور سکریٹری جناب مامدو ابراہیم صاحب . ألمبرہ کے صدر جناب مولانا بہاؤالدین صاحب اور سکریٹری جناب مفتی ثاقب بڑجی صاحب . جماعت المسلمین عبداللہ طلائی کے صدر جناب مامدو حسین صاحب اور سکریٹری جناب بواجی محسن صاحب . ناخدا یوتھ ایسوسی ایشن سے جناب مدثر بڈو اور جناب الجی اسحاق صاحب اور SFC فٹبال ٹیم کے افشان علی صاحب بھی شریک تھے .
اہلیان شیرور کے ذمہ داروں کی اس ملاقات سے موصوف کافی خوش ہوئے اور جمیع حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا .